ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 205 حدیث لا یحل مال امر مسلم الا بطیب ۔ نفس منھ سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ طیب شرط حلت ہے اور بغیر طیب نفس کے مال حلال نہیں ہوتا اور نفس مال سے اوقع ہے ، اس لئے اس میں بدرجہ اولی جبر ناجائز ہو گا ۔ یہی حالت چندہ وصول کرنے کی ہے ۔ جبر یا سفارش کرنے میں یہ بھی مصلحت ہے کہ دین کا نفع جو اس شخص شفیع سے پہنچتا ہے جبر کی صورت میں اس میں کمی آ جاتی ہے ۔ کیونکہ جب یہ معلوم ہو جائے کہ یہ شخص دباؤ ڈال کر کام لیتا ہے تو لوگ اس سے بچنے لگتے ہیں ۔ ( 11 ) تعویذ میں زیادہ تر دخل عامل کی قوت خیالی کو ہے : فرمایا کہ تعویذ کے متعلق میرا خیال ہے کہ گو بعض کلمات میں بھی برکت ہے لیکن زیادہ تر دخل عامل کی قوت خیالی کو ہے اور جس کو تعویذ دیا جاتا ہے اعتقاد کی وجہ سے ، خود اس کی قوت خیالی سے بھی تقویت ہو جاتی ہے اور وہ بھی اثر رکھتی ہے ۔ چنانچہ کہتے ہیں کہ عمل پڑھتے وقت مطلوب کا تصور رکھو اور وہ موثر ہوتا ہے ، پڑھنا پڑھانا اکثر حیلہ ہوتا ہے ۔ خود تصور و خیال ہی موثر ہو جاتا ہے ۔ ( 12 ) تصور شیخ اور مراقبہ توحید سے عوام کو ضرر کا اندیشہ ہے : فرمایا کہ ہمارے یہاں تصور شیخ معمول نہیں ، کیونکہ اس میں بعضے مفسدے پیدا ہو جاتے ہیں ۔ بعض دفعہ صورت خیالی متمثل ہو کر نظر آنے لگتی ہے اور کلام بھی کرتی ہے ۔ حالانکہ شیخ کو اس کی خبر بھی نہیں ہوتی ۔ اس سے غلط اعتقاد پیدا ہو جاتا ہے کہ یہ شیخ ہی حاضر ناظر ہے اور جو اس توجہ سے اصل مقصود تھا کہ طالب میں استعداد عمل و ذکر کی پیدا کی جائے ، یہ اور طریق سے بھی حاصل ہو سکتا ہے ۔ اسی طرح ہمارے یہاں تصور شیخ کی طرح حبس دم اور مراقبہ وحدت الوجود بھی متروک ہیں ۔ حبس سے یبس بہت بڑھ جاتا ہے اور مراقبہ توحید میں ایک ضرر عوام کو ہوتا ہے کہ وہ تمام اشیاء کی باری تعالی کے ساتھ عینیت کے قائل ہو جاتے ہیں اور کم