حیاۃ الصحابہ اردو جلد 1 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مہاجرین کو دی جائے، اور مقدم رکھتے ہیں اُن کو اپنی جان سے اور اگر چہ ہو اپنے اوپر فاقہ، اور جو بچایا گیا اپنے جِی کے لالچ سے تو وہی لوگ ہیں مرا دپانے والے۔
۵۔ {اَللّٰہُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِیْثِ کِتٰـبًا مُّتَشَابِہًا مَّثَانِیَ تَقْشَعِرُّ مِنْہُ جُلُوْدُ الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّہُمْج ثُمَّ تَلِیْنُ جُلُوْدُہُمْ وَقُلُوْبُہُمْ اِلٰی ذِکْرِ اللّٰہِط ذٰلِکَ ہُدَی اللّٰہِ یَہْدِیْ بِہٖ مَنْ یَّشَآئُط وَمَنْ یُّضْلِلِ اللّٰہُ فَمَا لَہٗ مِنْ ہَادٍ O}2
اللہ نے اتاری بہتر بات کتاب آپس میں ملتی ، دھرائی ہوئی ، بال کھڑے ہوتے ہیں اس سے کھال پر اُن لوگوں کے جو ڈرتے ہیں اپنے رب سے، پھر نرم ہوتی ہیں ان کی کھالیں اور ان کے دل اللہ کی یاد پر۔ یہ ہے راہ دینا اللہ کا، اس طرح راہ دیتا ہے جس کو چاہے، اور جس کو راہ بھلائے اللہ اس کو کوئی نہیں سجھانے والا۔
۶۔ {اِنَّمَا یُؤْمِنُ بِاٰ ٰیـتِنَا الَّذِیْنَ اِذَا ذُکِّرُوْا بِہَا خَرُّوْا سُجَّدًا وَّسَبَّحُوْا بِحَمْدِ رَبِّہِمْ وَہُمْ لَا یَسْتَکْبِرُوْنَO تَتَجَافٰی جُنُوْبُہُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ یَدْعُوْنَ رَبَّہُمْ خَوْفًا وَّطَمَعًاز وَّمِمَّا رَزَقْنٰـہُمْ یُنْفِقُوْنَO فَلاَ تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّا اُخْفِیَ لَہُمْ مِّن قُرَّۃِ اَعْیُنٍ ج جَزَآئًم بِمَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَO}1
ہماری باتوں کو وہی مانتے ہیں کہ جب اُن کو سمجھائے اِن سے، گر پڑیں سجدہ کرکر، اور پاک ذات کو یاد کریں اپنے رب کی خوبیوںکے ساتھ اور وہ بڑائی نہیں کرتے۔ جدا رہتی ہیں ان کی کروٹیں اپنے سونے کی جگہ سے، پکارتے ہیں اپنے رب کو ڈرسے اور لالچ سے ،اور ہمارا دیا ہوا کچھ خرچ کرتے ہیں۔ سو کسی جی کو معلوم نہیں جو چھپا دھری ہے ان کے واسطے آنکھوں کی ٹھنڈک بدلہ اس کا جو کرتے تھے۔
۷۔ {وَمَا عِنْدَ اللّٰہِ خَیْْرٌ وَّاَبْقٰی لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَلٰی رَبِّہِمْ یَتَوَکَّلُوْنَO وَالَّذِیْنَ یَجْتَنِبُوْنَ کَبٰٓئِرَ الْاِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ وَاِذَا مَا غَضِبُوْا ہُمْ یَغْفِرُوْنَO وَالَّذِیْنَ اسْتَجَابُوْا لِرَبِّہِمْ وَاَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَاَمْرُہُمْ شُورٰی بَیْْنَہُمْص وَمِمَّا رَزَقْنٰـہُمْ یُنْفِقُوْنَ O وَالَّذِیْنَ اِذَا اَصَابَہُمُ الْبَغْیُ ہُمْ یَنْتَصِرُوْنَ O}2
اور جو کچھ اللہ کے یہاں ہے بہتر ہے اور باقی رہنے والا ہے واسطے ایمان والوں کے، جو اپنے ربّ پر بھروسہ رکھتے ہیں ۔اور جو لوگ کہ بچتے ہیں بڑے گناہوں سے اور بے حیائی سے اور جب غصہ آوے تو وہ معاف کردیتے ہیں۔ اور جنہوں نے حکم مانا اپنے رب کا اور قائم کیا نماز کو اور کام کرتے ہیںمشورہ سے آپس کے، اور ہمارا دیا کچھ خرچ کرتے ہیں اور وہ لوگ کہ جب ان پر ہووے چڑھائی تو وہ بدلہ لیتے ہیں۔
۸۔ { مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ رِجَالٌ صَدَقُوْا مَا عَاہَدُوا اللّٰہَ عَلَیْْہِ ج فَمِنْہُمْ مَّنْ قَضٰی نَحْبَہٗ وَمِنْہُمْ مَّنْ یَّنْتَظِرُج وَمَا بَدَّلُوْا تَبْدِیْلاًO لِّیَجْزِیَ اللّٰہُ الصّٰدِقِیْنَ بِصِدْقِہِمْ وَیُعَذِّبَ الْمُنٰـفِقِیْنَ اِنْ شَآئَ اَوْ یَتُوْبَ عَلَیْْہِمْط اِنَّ اللّٰہَ کَانَ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا O}3
ایمان والوں میں کتنے مرد ہیں کہ سچ کر دکھلایا جس بات کا عہد کیا تھا اللہ سے، پھر کوئی تو اُن میں پورا کرچکا اپنا ذمہ اور کوئی ہے اُن میں راہ دیکھ رہا، اور بدلا نہیں ایک ذرّہ۔ تاکہ بدلہ دے اللہ سچوں کو ان کے سچ کا، اور عذاب کرے منافقوں پر اگر چاہے، یا توبہ ڈالے اُن کے دل پر، بے شک اللہ ہے بخشنے والا مہربان۔
۹۔ {اَمَّنْ ہُوَ قَانِتٌ اٰنَآئَ الَّیْْلِ سَاجِدًا وَّقَـآئِمًا یَّحْذَرُ الْاٰخِرَۃَ وَیَرْجُوْا رَحْمَۃَ رَبِّہٖ ط قُلْ ہَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَعْلَمُوْنَ وَالَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ}4