حیاۃ الصحابہ اردو جلد 1 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۵۔ { مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللّٰہََ ج وَمَنْ تَوَلّٰی فَمَا اَرْسَلْنٰکَ عَلَیْْہِمْ حَفِیْظًا O}4 جس نے حکم مانا رسول کا اس نے حکم مانا اللہ کا، اور جو اُلٹا پھرا تو ہم نے تجھ کو نہیں بھیجا اُن پر نگہبان۔ ۱۶۔ {وَمَنْ یُّطِعِ اللّٰہََ وَالرَّسُوْلَ فَاُولٰٓـئِکَ مَعَ الَّذِیْنَ اَنْعَمَ اللّٰہُ عَلَیْْہِمْ مِّنَ النَّبِیِّیْنَ وَالصِّدِّیْقِیْنَ وَالشُّہَدَآئِ وَالصّٰلِحِیْنَج وَحَسُنَ اُولٰٓـئِکَ رَفِیْقًاO ذٰلِکَ الْفَضْلُ مِنَ اللّٰہِ ط وَکَفٰی بِاللّٰہِِ عَلِیْمًاO}5 اور جو کوئی حکم مانے اللہ کا اور اس کے رسول کا ، سو وہ ان کے ساتھ ہیں جن پر اللہ نے انعام کیا کہ وہ نبی اور صدیق اور شہید اور نیک بخت ہیں ،اور اچھی ہے ان کی رفاقت ۔ یہ فضل ہے اللہ کی طرف سے اور اللہ کافی ہے جاننے والا۔ ۱۷۔ {وَمَنْ یُّطِعِ اللّٰہََ وَرَسُوْلَہٗ یُدْخِلْہُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِن تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْہَاط وَذٰلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُO وَمَنْ یَّعْصِ اللّٰہََ وَرَسُوْلَہٗ وَیَتَعَدَّ حُدُوْدَہٗ یُدْخِلْہُ نَارًا خَالِدًا فِیْہَاص وَلَہٗ عَذَابٌ مُّہِیْنٌ O}1 اور جو کوئی حکم پر چلے اللہ کے اور رسول کے اس کو داخل کرے گا جنتوںمیں جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں ، ہمیشہ رہیں گے ان میں ،اور یہی ہے بڑی مراد ملنی۔ اور جو کوئی نافرمانی کرے اللہ کی اور اس کے رسول کی اور نکل جائے اس کی حدودں سے، ڈالے گا اس کو آگ میں، ہمیشہ رہے گا اس میں اور اس کے لیے ذلت کا عذاب ہے۔ ۱۸۔ { یَسْئَلُوْنَکَ عَنِ الْاَنْفَالِط قُلِ الْاَنْفَالُ لِلّٰہِ وَالرَّسُوْلِج فَاتَّقُوا اللّٰہََ وَاَصْلِحُوْا ذَاتَ بَیْْنِکُمْص وَاَطِیْعُوا اللّٰہََ وَرَسُوْلَہٗ اِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَO اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ الَّذِیْنَ اِذَا ذُکِرَ اللّٰہُُ وَجِلَتْ قُلُوْبُہُمْ وَاِذَا تُلِیَتْ عَلَیْْہِمْ اٰیٰـتُہُ زَادَتْہُمْ اِیْمَانًا وَّعَلٰی رَبِّہِمْ یَتَوَکَّلُوْنَ O الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوۃَ وَمِمَّا رَزَقْنٰہُمْ یُنْفِقُوْنَO اُولٰٓـئِکَ ہُمُ الْمُؤْمِنُوْنَ حَقًّاط لَہُمْ دَرَجٰتٌ عِندَ رَبِّہِمْ وَمَغْفِرَۃٌ وَّرِزْقٌ کَرِیْمٌ O}2 تجھ سے پوچھتے ہیں حکم غنیمت کا۔ تو کہہ دے کہ مالِ غنیمت اللہ کا ہے اور رسول کا ، سو ڈر واللہ سے اور صلح کرو آپس میں، اور حکم مانو اللہ کا اور اس کے رسول کا اگر ایمان رکھتے ہو۔ ایمان والے وہی ہیں کہ جب نام آئے اللہ کا تو ڈر جائیں ان کے دل، اور جب پڑھا جائے ان پر اس کا کلام تو زیادہ ہوجاتا ہے ان کا ایمان، اور وہ اپنے رب پر بھروسہ رکھتے ہیں ۔ وہ لوگ جو کہ قائم رکھتے ہیں نماز کو، اور ہم نے جو اُن کو روزی دی ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔ وہی ہیں سچے ایمان والے، ان کے لیے درجے ہیں اپنے رب کے پاس اور معافی اور روزی عزت کی ۔ ۱۹۔ {وَالْمُؤْمِنُوْنَ وَالْمُؤْمِنٰتُ بَعْضُہُمْ اَوْلِیَآئُ بَعْضٍم یَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَیَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَیُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوۃَ وَیُؤْتُوْنَ الزَّکٰوۃَ وَیُطِیْعُوْنَ اللّٰہََ وَرَسُوْلَہٗ ج اُوْلٰٓـئِکَ سَیَرْحَمُہُمُ اللّٰہُ ط اِنَّ اللّٰہََ عَزِیْزٌ حَکِیْمٌ O}1 اور ایمان والے مرد اور ایمان والی عورتیں ایک دوسرے کی مددگار ہیں، سکھلاتے ہیں نیک بات، اور منع کرتے ہیں برُی بات سے، اور قائم رکھتے ہیں نماز، اور دیتے ہیں زکوۃ، اور حکم پر چلتے ہیں اللہ کے اور اس کے رسول کے، وہی لوگ ہیں جن پر رحم کرے گا اللہ، بے شک اللہ زبردست ہے حکمت والا۔ ۲۰۔ {قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰہََ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْکُمُ اللّٰہُُ وَیَغْفِرْ لَکُمْ ذُنُوْبَکُمْ ط وَاللّٰہُُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌO}2 تو کہہ اگر تم محبت رکھتے ہو ا للہ کی تو میری راہ چلو تاکہ محبت کرے تم سے اللہ اور بخشے گناہ تمہارے ،اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔