حیاۃ الصحابہ اردو جلد 1 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
إِلَی اللّٰہِ وَجْھِيْ وَالرَّسُوْلِ وَمَنْ یُّقِمْ إِلَی اللّٰہِ یَوْمًا وَّجْھَہٗ لَایُخَیَّبٗ میرا رخ اللہ اوررسولﷺ کی طرف ہے۔ اور جوایک دن بھی اپنا رخ اللہ کی طرف کرے گا وہ کبھی محروم نہیں رہے گا۔ فَکَمْ قَدْ تَرَکْنَا مِنْ حَمِیْمٍ مُّنَاصِحٍ وَنَاصِحَۃٍ تَبْکِيْ بِدَمْعٍ وَّتَنْدُبٗ ہم نے کتنے پکے اور خیر خواہ دوست چھوڑ دیے، اور کتنی خیر خواہ نصیحت کرنے والی عورتیں آنسو بہاتی نوحہ کرتی چھوڑدیں۔ تَرٰی أَنَّ وَتْرًا نَأْیُنَا عَنْ بِلَادِنَا وَنَحْنُ نَرٰی أَنَّ الرَّغَائِبَ نَطْلُبٗ وہ خیر خواہ عورتیں یہ سمجھتی ہیںکہ وطن سے دوری ہماری ہلاکت کا سبب ہے، اور ہم سمجھتے ہیں کہ ہم بڑے اجر والے مرغوب اعمال کو تلاش کرنے جا رہے ہیں۔ دَعَوْتُ بَنِيْ غَنْمٍ لِحَقْنِ دِمَائِھِمْ وَلِلْحَقِّ لَمَّا لَاحَ لِلنَّاسِ مَلْحَبٗ جب لوگوں کے لیے حق کا صاف راستہ ظاہر ہوگیا تو میں نے بنو غنم کو اُن کے اپنے خون کی حفاظت کی اور حق کی دعوت دی۔ أَجَابُوْا بِحَمْدِ اللّٰہِ لَمَّا دَعَاھُمْ إلَی الْحَقِّ دَاعٍ وَّالنَّجَاحِ فَأَوْعَبُوْا جب اُن کو دعوت دینے والے نے حق اور کامیابی کی دعو ت دی توالحمد للہ! وہ سب مان گئے، اور پھر وہ سب کے سب غزوہ کے لیے نکل پڑے۔ وَکُنَّا وَأَصْحَابًا لَّنَا فَارَقُوا الْھُدٰی کَفَوْجَیْنِ أَمَّا مِنْھُمَا فَمُوَفَّقٌ أَعَانُوْا عَلَیْنَا بِالسِّلَاحِ وَأَجْلَبُوْا عَلَی الْحَقِّ مَھْدِيٌّ وَفَوْجٌ مُّعَذَّبٗ ہمارے چند ساتھیوں نے ہدایت کو چھوڑ دیا اور انھوں نے اکھٹے ہوکر ہتھیاروں سے ہم پر حملہ کر دیا۔ ہماری اور اُن کی مثال دو فوجوں جیسی ہے، جس میںسے ایک فوج کو حق کی توفیق ملی ہوئی ہے اور وہ ہدایت یافتہ ہے، اور دوسری فوج پر اللہ کا عذاب نازل ہوا ہے۔ طَغَوْا وَتَمَنَّوْا کَذْبَۃً وَّأَزَلَّھُمْ عَنِ الْحَقِّ إِبْلِیْسُ فَخَابُوْا وَخُیِّبُوْا