ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 239 کسی میں مجھے کبھی تردد نہیں ہوتا ۔ ذوقی طور پر بالکل یقین ہوتا ہے ۔ ایک شخص جو نہایت ذہین تھے انہوں نے کہا کہ آپ صدیق ہیں اور صدیق کی شان یہی ہوتی ہے کہ اس کو احکام الہی میں ذرا تردد نہیں ہوتا ۔ چنانچہ حضرت صدیق اکبر نے معراج کا حال سن کر بے تامل کہا کہ اگر محمد صلی اللہ کہتے ہیں تو آسمان پر جانا بالکل سچ ہے اور فرمایا کہ اس سے زیادہ جو بات تھی اس میں جب ہم آپ کی تصدیق کر چکے یہ تو پھر اس سے ادنی ہے ۔ جب ہم یہ مان چکے کہ اہل سموات آپ کے پاس آتے ہیں تو یہ تو کم ہے کہ آپ کو اہل سموات آسمان پر لے جائیں ۔ مثلا بلا تشبیہ کسی کے گھر کلکٹر کا آنا زیادہ مستبعد ہے بہ نسبت اس کے کہ کسی کو صاحب کلکٹر طلب کر لیں ۔