گلدستہ سنت جلد نمبر 4 |
صلاحی ب |
|
عرض مرتب الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹکےزیر اہتمام چھپنے والی کتاب گلدستئہ سنت جلد4 انتظار کی گھڑیوں کے بعد پیش خدمت ہے۔ الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ جس کے بانی وصدر حضرت حافظ ابراہیم صاحب دامت برکاتہم ہیں ، مسلسل آپ تمام احباب بالخصوص حضرت شیخ پیر ذوالفقار صاحب دامت برکاتہم کی خصوصی توجہات، فکر، اور دعاؤں سے روز افزوں ترقی کی جانب گامزن ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کا فضل عظیم ہے جس نے اس ٹرسٹ کے زیر اہتمام چھپنے والی کتاب کو مقبولیت عطا فرمائی جس کا مسودہ اُٹھا اُٹھا کر اللہ کے مختلف نیک بندے اس کے گھر کا طواف بھی کرتے رہے اور حرمین شریف میں دعائیں بھی کرتے رہے اور سب سے بڑھ کر حضرت شیخ پیر ذوالفقار صاحب دامت برکاتہم نے بھی نہ صرف حرمین شریفین میں بلکہ اس مبارک سفر کے بعد بھی مسلسل اپنی قیمتی دعائوں سے نوازا جن دعاؤں کی برکات ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں اور سنت کا فیضان لوگوں میں عام ہوتا جارہا ہے۔ سنتوں کے زندہ ہونے سے فرائض کی طرف دھیان اور اہتمام میں خوب اضافہ ہوتا ہے اور عملی زندگیاں جنت کا نمونہ پیش کرنے لگتی ہیں ۔ اور چونکہ سنت سے محبت نبیﷺ سے محبت ہے اور یہی وہ محبت ہے جس کے بارے میں آقا نے ارشاد فرمایا تھا: اَلْمَرْءُ مَعَ مَنْ اَحَبَّ یعنی روز قیامت بندہ اس کے ساتھ اٹھایا جائے _