گلدستہ سنت جلد نمبر 4 |
صلاحی ب |
|
وعیال پر خرچ میں تنگی کرے۔ (کنز العمال: 375/16)یہ تو ایک درجہ بتایا، اس سے اگلا درجہ بھی سن لیجیے۔ حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا: وہ مجھ سے نہیں جسے اللہ پاک نے وُسعت دی ہو اور پھر وہ اہل وعیال پر خرچ میں تنگی کرے۔ (تنویر شرح جامع صغیر: رقم 7677)نبی کریمﷺ فرما رہے ہیں وہ شخص میری اُمت میں سے نہیں ، مجھ سے واسطہ نہیں ۔ اس سے براءت کا اظہار کر رہے ہیں جو وُسعت کے باوجود گھر والوں پر تنگی کرے۔ لوگوں کے مختلف انداز ہوتے ہیں ۔ بعض تو کھلے منہ ہوتے ہیں ، کہتے ہیں کہ ٹھیک ہے اپنے باپ کو فون کرو۔ تمہیں یہ چاہیے ٹھیک ہے فون کرو۔ مجبور کرتے ہیں ، اظہار کر دیتے ہیں ۔ اور بعض ذرا شریف قسم کے ہوتے ہیں ، وہ سمجھتے ہیں کہ یہ زبان کا اظہار ہے پکڑ میں آجائیں گے، دائیں بائیں فرشتے بیٹھے ہیں یہ فوراً لکھ لیں گے۔ تو وہ اور طریقے اختیار کرتے ہیں ، ضروریات پوری نہیں کرتے۔ اُن کو نظر آرہا ہوتا ہے کہ فلاں چیز ضرورت کی ہے، نہیں پوری کر رہے۔ یہ عملًا وہی کام کر رہے ہوتے ہیں ۔ آپ کے پاس مکمل گنجائش ہے، اس کے بعد آپ کی بیوی کسی کی طرف دیکھے اخراجات پورے کرنے کے لیے تو یہ آپ نے اللہ تعالیٰ کی طرف سے دیے ہوئے حق کو پورا نہیں کیا، قیامت کے دن اس بارے میں پکڑ ہوگی۔علماء و صلحاء سے رابطہ رکھنا ہر بات کی اپنی حدود ہیں ، جنہیں اپنے موقع پر دیکھا جاتا ہے۔ صرف ایک زاویے سے، ایک نظر سے سب کو نہیں دیکھا جاتا۔ حالات کیا ہیں ؟ معاملات کیا ہیں ؟ اس کے _