گلدستہ سنت جلد نمبر 4 |
صلاحی ب |
|
ایک ترتیب سے بات چل رہی ہے۔ پہلے کھانے میں نبی کریمﷺ کی سنتوں کا بہت تفصیلی مذاکرہ ہوا۔ آج مسنون لباس کے عنوان سے بات ہوگی اِن شاء اللہ۔ اگر آج یہ بات پوری نہ ہوسکی تو دوسرے موقع پر اسے پورا کرلیں گے اِن شاء اللہ۔ الحمدللہ! یہ ایک ترتیب چل رہی ہے۔ اگر کسی نے گزشتہ بیانات سننے ہوں تو وہ ہماری ویب سائٹ عشقِ الٰہی پر مل جائیں گے۔ نبیﷺ کی سنتوں سے ہمیں محبت مل جائے، عمل مل جائے یہ ہمارے لیے کامیابی کی علامات ہیں ۔ لباس کے بارے میں بات چل رہی ہے۔ اللہ ربّ العزّت نے قرآن مجید میں فرمایا ہے: ’’لباس کو آسمان سے ہم نے تمہارے لیے اُتارا ہے تاکہ تم اپنے ستر کو چھپاؤ، زینت حاصل کرو، اور تقویٰ کا لباس بہترین ہے‘‘۔اور فرمایا کہ بہترین لباس حیا اور پاکدامنی کا لباس ہے۔ حضور پاکﷺ کی محبت ہماری زندگی کا حاصل ہوجائے تو سبحان اللہ! ہماری زندگی کامیاب ہوجائے گی۔اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کی واضح دلیل بہت سے لوگ پوچھتے ہیں ، اور کل رات بھی ایک صاحب کہنے لگے کہ مجھے لگتا ہے کہ میرا اللہ مجھ سے دور ہوگیا ہے۔ میں نے پوچھا کہ ایسا کیوں لگتا ہے؟ کہنے لگے: پہلے جب میں ذکر میں بیٹھتا تھا تو مزا آتا تھا۔ اور اب اللہ کو یاد کرتا ہوں ، نماز پڑھتا ہوں ، قرآن پڑھتا ہوں لیکن مزا نہیں آتا۔ اور اب گھر میں بیماریاں بھی ہوگئی ہیں ، ایک کے بعد ایک بیمار ہوجاتا ہے۔ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم اِدھر اُدھر کی باتوں کو اللہ تعالیٰ کے قرب کا ذریعہ سمجھتے ہیں ، اور ان کے نہ ہونے کو دوری کا ذریعہ سمجھتے ہیں ۔ اس عاجز کے نزدیک جو علمائے کرام سے _