گلدستہ سنت جلد نمبر 4 |
صلاحی ب |
|
سسر سے کہا کہ حضرت! میں تو غلط کمرے میں چلا گیا تھا جہاں صحت مند لڑکی موجود ہے۔ سسر نے جواب دیا کہ یہی تمہاری بیوی ہے۔ اندھی اس لحاظ سے کہ اس نے نامحرم کو کبھی نہیں دیکھا۔ گونگی اس لیے ہے کہ اس نے نامحرم سے کبھی بات نہیں کی۔ لنگڑی اس لیے ہے کہ گناہ کی طرف چل کر نہیں گئی۔ بہری اس لیے کہ اس نے کبھی غیبت نہیں سنی۔میں روز یہ سیب دریا میں پھینکتا تھا کہ کوئی تو اسے معاف کروانے آئے، سوائے تمہارے کوئی نہیں آیا۔ دوست محمد جنگی رحمہ اللہ تعالی نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور اس لڑکی کے ساتھ زندگی بسر کی۔ ان دونوں پاکباز کی رفاقت سے جو بیٹا پیدا ہوا وہ شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ تعالی تھے۔ اسی طرح جب ماں فاطمہ رضی اللہ عنھا جیسی ہو اور باپ علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ جیسا تو اولاد حسن اور حسینi کی طرح ہی ہوا کرتی ہے۔ معلوم ہوا کہ درخت اچھا ہو تو پھل بھی اچھے ہوتے ہی ہیں ۔ بہت سے لوگ آتے ہیں کہ حضرت! دعا کر دیں ہماری اولاد فرمانبردار بن جائے۔ ہماری اولاد افلاطون بن گئی ہے۔ بات نہیں سنتی، بات ماننے کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔ کبھی اس کے اسباب سوچیے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟درخت پر محنت کی ضرورت ٹھیک ہے اولاد کی غلطیاں ہیں ان کو سمجھانا بھی ہے، لیکن اگر درخت کا پھل خراب ہوجائے تو پھل سے زیادہ درخت پر محنت زیادہ کرنی پڑتی ہے۔ وہ بے وقوف ہوتے ہیں جو پھل کو لے کر بیٹھے رہیں اور درخت کی پرواہ نہ کریں ۔ درخت پر محنت زیادہ کرنی پڑتی ہے۔ Cutting تو درخت کی ہوتی ہے، دوائی بھی اسی کو دی جاتی ہے۔ اس لیے آج میں اور آپ سچے دل سے ارادہ کریں کہ اے اللہ! ہم آج سے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے اصول کے مطابق تجارت کریں گے۔ یقیناً اللہ ربّ العزّت بھی ہم سے رحمت کا معاملہ فرمائیں _