گلدستہ سنت جلد نمبر 4 |
صلاحی ب |
|
سویا رہے گا تو کنگال ہوجائے گا۔ اُٹھو! جا کر دوکان کھولو اور کام کرو۔ ہمارے ذہن میں ایسی باتیں آتی ہیں کہ گاہک کہیں اور نہ چلا جائے وغیرہ وغیرہ۔ یہی سمجھنے کی بات ہے کہ جو بندہ رات کو سوتا رہے گا اور کوئی عبادت نہیں کرے گا، تو قیامت کے دن کنگال ہوجائے گا اور قیامت کا ایک دن کتنا ہے؟ خَمْسِیْنَ اَلْفَ سَنَۃٍ (المعارج: 4)یعنی پچاس ہزار سال کا وہ ایک دن ہوگا۔ معلوم ہوا کہ تہجد نہ پڑھنا پچاس ہزار سالوں کی مفلسی کو خریدنا ہے۔تین محبوب بندے ایک حدیث میں آتا ہے کہ تین بندے اللہ پاک کو بہت محبوب ہیں :(۱) وہ جو رات کو اُٹھے اور اللہ کا کلام پڑھے۔(۲) وہ جو دائیں ہاتھ سے چھپا کر ایسے صدقہ کرے کہ بائیں کو بھی پتا نہ چلے۔(۳) وہ جو کسی معرکہ میں شریک ہوا، ساتھیوں کو شکست ہوئی اور وہ دشمن کا مقابلہ کرتا رہا۔(سنن ترمذی: رقم 2567)اس میں مختلف نوعیتیں ہیں کہ دائیں ہاتھ سے چھپا کر اس طرح سے صدقہ کرے کہ بائیں ہاتھ کو بھی پتا نہ چلے۔ آج کل والدین کو بھی آنکھیں کھولنے کی ضرورت ہے کہ ان کی سگی اولاد اُن کے گھروں میں دائیں ہاتھ سے ایسے گناہ کرتی ہیں کہ بائیں ہاتھ کو پتا ہی نہیں چلتا۔ ناک کے نیچے دیے جلا رہے ہیں ۔ کبھی ان کے موبائلوں کو تو چیک کرکے دیکھیں ۔ایک گھڑی کی دعا بہت سارے لوگ دعائوں کی قبولیت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ حضرت! کوئی _