گلدستہ سنت جلد نمبر 4 |
صلاحی ب |
|
ہاتھ میں لیا، اور سونے کو بائیں ہاتھ میں ، پھر یہ ارشاد فرمایا: یہ دونوں چیزیں میری اُمت کے مردوں پر حرام ہیں ۔ (سنن أبي داود: باب في الحرير للنساء، رقم 4057)اس سے اگلی حدیث ذرا دل کے کانوں سے سنیے گا۔ دلوں کو تھام لیجیے گا۔ اگر سینوں میں دل ہے تو ضرور کانپے گا، اگر سینوں میں سِل ہے تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔پانچ چیزوں کو حلال سمجھنے پر ہلاکت حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضورِ اقدسﷺ نے ارشاد فرمایا: جب میری اُمت پانچ چیزوں کو حلال سمجھنے لگے گی یعنی ان کا ارتکاب کرے گی تو ہلاکت اور بربادی اُن کا مقدر بن جائے گی۔ (وہ پانچ چیزیں کونسی ہیں ؟) 1۔ جب ان میں ایک دوسرے پر لعنت کرنا عام ہوجائے۔ آج شوہر کو دیکھیں تو بیوی پر لعنت، بیوی کو دیکھیں تو شوہر پر لعنت کر رہی ہے۔ بھائی بھائی پر لعنت کر رہا ہے۔ خونی رشتہ دار ایک دوسرے پر لعنت کر رہے ہیں اور یہ معاملہ بہت عام ہوچکا ہے۔ اللہ تعالیٰ بربادی اور تباہی سے اُمت کو محفوظ رکھے آمین۔ 2۔ جب شراب پینا عام ہوجائے۔ایک نوجوان آیا توبہ تائب ہوا۔ کہنے لگا کہ میں ایک جگہ ملازمت کرتا ہوں ۔ عام سا کیفے جہاں پان اور مختلف چیزیں مل جاتی ہے، وہاں 35 قسم کے مختلف ناموں سے الکوحل والی چیزیں بھی دستیاب ہیں ۔ نوجوان آتے ہیں اور لے جاتے ہیں ، اس پر شراب لکھا ہوا نہیں ہے لیکن ہے اندر شراب۔ العیاذ باللہ!3۔ جب ریشمی لباس پہننا عام ہوجائے۔عام طور سے مرد ریشمی لباس پہننے لگیں گے۔ اور اس پر اِترائیں گے کہ ہم نے ریشمی لباس پہنا ہے۔ اسے معیوب نہیں سمجھا جائے گا۔_