گلدستہ سنت جلد نمبر 4 |
صلاحی ب |
|
قبولیت کے اوقات میں دعا مانگنا یقین کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے مانگیں ۔ یہ چند راتیں رہ گئی ہیں رمضان کی۔ خوب اللہ تعالیٰ سے مانگ لیں ۔ اور افطاری کے وقت نبی کریمﷺ نے فرمایا: روزے دار کی دعا قبول ہوتی ہے۔ (سنن ترمذی: رقم 2525)تو اب یہ جوچند دن رہ گئے ہیں ، اس میں اللہ تعالیٰ سے یقین کے ساتھ مانگیں ۔ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے ہماری سب دعائوں کو قبول کرلیں گے۔ یقین ہم پیدا کریں اور مانگیں اللہ تعالیٰ سے۔ اپنی زبانوں سے نکلی ہوئی دعائوں کو اپنی آنکھوں سے پورا ہوتا خود دیکھیں گے۔ مخلوق کے پاس جانے کی، رونے دھونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کچھ نہیں ہے کسی کے پاس کسی کو دینےکے لیے۔ سب محتاج ہیں اللہ تعالیٰ کے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے مانگیں گے وہ عطا کریں گے۔ تو آج سے ہم اِن شاء اللہ یقین کے ساتھ مانگیں گے، کمزور دل کے ساتھ نہیں کہ پتا نہیں ملتا ہے کہ نہیں ۔ یقین کے ساتھ مانگیں اللہ تعالیٰ دیں گے۔ حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب رحمہ اللہ تعالی نے یہ شعر لکھا ہے:تُو وہ داتا ہے کہ دینے کے واسطےدَر تیری رحمت کے ہیں ہر دَم کھلے_وَاٰخِرُ دَعَوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ.