گلدستہ سنت جلد نمبر 4 |
صلاحی ب |
|
4۔ جب گانے والی باندیاں اختیار کی جائیں گی۔5۔ اور پانچویں چیز بہت خطرناک کہ مرد مرد پر اکتفا کرے گا اور عورت عورت پر اکتفا کرے گی۔ یعنی شادی کی ضرورت اور اہمیت نظروں سے گرتی چلی جائے گی اور لواطت عام ہوجائے گی۔ اور آج یہ کئی ممالک میں شروع ہوچکا ہے جسے قانون کی حمایت حاصل ہے۔ اللہ اکبر کبیراً! (شعب الایمان للبیہقی: 5056)پانچوں چیزیں آج اس اُمت میں نظر آرہی ہیں ۔ اور ارشادِ نبویﷺ یہ ہے کہ جب یہ پانچ چیزیں عام ہوجائیں گی، بے حیائی عام ہوجائے گی تب ہلاکت اور بربادی مقدر بن جائے گی۔ اَللّٰهُمَّ احْفَظْنَا مِنْهُ.مخلوط ریشمی لباس مخلوط یعنی مِکس ریشمی لباس کہ ریشم کم اور باقی چیزیں زیادہ ہوں تو اس کی گنجائش ہے۔ صحابہ رضی اللہ عنھم نے اسے استعمال فرمایا ہے۔ حضرت عبداللہ بن عباسi فرماتے ہیں : آپﷺ نے گھٹے ہوئے ریشمی کپڑے (جس میں ریشم کی مقدار زائد ہو) اس کے پہننے سے منع فرمایا ہے، اگر ریشم کی مقدار کم ہے تو اجازت ہے۔ (سنن ابی داؤد: رقم 4055)ابو رجاء رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ حضرت عمران بن حصینi ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے دیکھا کہ انہوں نے ایک چادر پہنی ہوئی تھی جس کا کنارہ (یعنی باڈر) ریشم کا ہے۔ (ہم بڑے حیران ہوئے) حضرت عمران رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نبیﷺ کا ارشاد ہے: اللہ تعالیٰ جس پر انعام فرمائے (یعنی مال عطا فرمائے) تو اللہ تعالیٰ اپنے اس بندے پر اس نعمت کا اَثر دیکھنا پسند کرتے ہیں ۔ (مشکاۃ المصابیح: رقم 4379)اللہ تعالیٰ کی نعمت کو اچھے انداز میں استعمال کرنے سے اللہ تعالیٰ خوش ہوتے ہیں _