گلدستہ سنت جلد نمبر 4 |
صلاحی ب |
|
بہت معاف کرنے والا، بڑا مہربان ہے‘‘۔محبت کسے کہتے ہیں ؟ آپ کو کس سے کتنی محبت ہے، یہ نظر نہیں آئے گی۔ یہ مخفی چھپی ہوئی چیز ہے۔ سب دعویٰ رکھتے ہیں نبیﷺ سے محبت کا۔ زبان سے تو ہم سب کہہ دیتے ہیں ، لیکن ظاہر کیسے ہوگی؟ اعمال سے ظاہر ہوں گے۔ اَثرات ہوتے ہیں اُن سے پہچانا جائے گا۔ یاد رکھیے! جو لوگ اللہ تعالیٰ سے محبت کے دعوے دار ہیں ، اللہ تعالیٰ نے اُنہیں اپنی محبت کی کسوٹی بتا دی ہے۔ اگر دنیا میں کوئی یہ کہے کہ مجھے اللہ تعالیٰ سے محبت ہے تو دیکھا جائے گا کہ یہ نبیﷺ کی سنتوں سے محبت کرتا ہے۔ کتنا عمل کرتا ہے؟ اپنی محبت کو محمدﷺ کی کسوٹی میں دیکھ لے، جتنی اتباعِ نبی زیادہ ہے اتنی اللہ تعالیٰ کی محبت زیادہ ہوگی۔ جس کے اندر نبیﷺ کی اتباع کم ہے اللہ تعالیٰ کی محبت کم ہوگی۔ جتنا سچا ہوگا وہ نبیﷺ کی سنتوں میں اتنا پکا ہوگا۔ جو جتنا جھوٹا ہوگا آقاﷺ کی سنتوں سے اتنا دور ہوگا۔اب چند احادیث بھی سن لیجیے!اطاعتِ رسولﷺ پر احادیثِ مبارکہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت نقل کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا: میرے سب اُمتی جنت میں داخل ہوں گے، سوائے اُن کے جنہوں نے میرا اِنکار کیا۔ صحابہ رضی اللہ عنھم نے پوچھا: اِنکار کرنے والا کون؟ نبی کریمﷺ نے فرمایا: جس نے میری اطاعت کی وہ جنت میں داخل ہوگا، اور جس نے میری نافرمانی کی اُس نے میرا اِنکار کیا۔ (صحیح بخاری: باب الاقتداء بسنن رسول اللہﷺ)جس نے سنت پر عمل نہیں کیا وہ جنت میں داخل نہیں ہوگا۔ سنت سے اِنکار کا کیا مطلب ہے؟ جان بوجھ کر، غفلت کی وجہ سے سنت چھوڑ دے۔ یعنی جنت میں داخلے کی _