گلدستہ سنت جلد نمبر 4 |
صلاحی ب |
|
بھی آئے گی، لیکن بعد میں اِن شاء اللہ۔بیوی بچوں پر خرچ کرنے کا اَجر حضرت عمرو بن اُمیہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ یہ بات سنی ہے: آدمی جو اپنے بیوی بچوں پر خرچ کرتا ہے وہ صدقہ ہے۔ (مجمع الزوائد: رقم 7705)حضرت عمرو بن اُمیہ رضی اللہ عنہ سے ہی ایک روایت میں منقول ہے کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: جو کچھ بھی آدمی اپنی بیوی کو دیتا ہے وہ صدقہ ہے۔(مسند احمد: رقم 17165)حضرت ابومسعود بدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیb نے فرمایا: جب آدمی اپنے اہل وعیال پر ثواب سمجھتے ہوئے خرچ کرتا ہے تو وہ اس کے لیے صدقہ ہے۔(صحیح بخاری: رقم 55، صحیح مسلم: رقم 1002)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ وہ دینار جسے تم نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کیا، وہ دینار جسے تم نے کسی غلام کی آزادی کے لیے خرچ کیا، وہ دینار جو تم نے کسی مسکین کو صدقہ دیا، وہ دینار جو تم نے اپنے اہل وعیال پر خرچ کیا، اجر میں وہ دینار زیادہ ثواب کا باعث ہے جسے تم نے اپنے اہل و عیال پر خرچ کیا۔ (صحیح مسلم: رقم 995)حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا: جب اللہ ربّ العزّت تم میں سے جسے مال سے نوازیں ، تو اسے چاہیے کہ (خرچ کرنے میں ) ابتدا اپنے آپ اور اپنے اہلِ خانہ سے کرے۔ (صحیح مسلم: رقم 1454)ایک اور روایت میں آتا ہے نبی کریمﷺ نے حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: _