گلدستہ سنت جلد نمبر 4 |
صلاحی ب |
|
ہیں جو نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے ہمیں بتائی ہیں ۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے کسی تنگدست کو مہلت دی اور سہولت دی، اللہ پاک دنیا اور آخرت میں اس پر آسانی فرمائے گا۔ (صحیح مسلم: رقم 2699) حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے آپﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ ایک شخص کا انتقال ہوگیا۔ فرشتوں نے اس سے پوچھا کہ کیا تم نے کوئی بھلائی کی ہے؟ اس نے کہا کہ میں اپنے بچوں کو کہا کرتا تھا تنگدست کو مہلت دو اور اس سے درگزر کرو۔ اللہ تعالیٰ نے فرشتوں سے کہا کہ تم لوگ بھی اس سے درگزر کرو (اور وہ جنت میں چلا گیا)۔ (صحیح بخاری: رقم 1971)قرض دینا صدقہ ہے قرض دینا صدقہ ہے۔ مختلف روایات سے یہ بات ہمیں معلوم ہوتی ہے۔حضرت بُریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی، اسے ہر دن کے بدلے اس (رقم) کے برابر صدقہ کرنے کا ثواب ہے۔ پھر میں نے سنا آپﷺ فرما رہے تھے: جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی، اسے ہر دن کے بدلے اس (رقم) کا دگنا صدقہ کرنے کا ثواب ہے۔ حضرت بُریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسولﷺ سے عرض کیا کہ میں نے آپ سے ایک ہی بات دو دفعہ اس طرح سے سنی ہے۔ جنابِ رسول اللہﷺ نے فرمایا: مقررہ تاریخ میں ادا کرنے سے پہلے جو دن ہیں ، اس میں تو اس دی ہوئی رقم کے بقدر ہر دن کے صدقہ کا ثواب ہے۔ اور جب مقررہ تاریخ آئی اور وہ نہ ادا کر سکا اور _