گلدستہ سنت جلد نمبر 4 |
صلاحی ب |
|
گے۔ اور ایسے کبھی نہیں ہوسکتا کہ ہم اللہ کی مانیں اور اللہ ہمارے مال کو کم کر دیں ۔تقسیمِ رزق اور دین حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا: اللہ پاک نے تمہارے درمیان اخلاق کو ایسے ہی تقسیم فرمایا ہے جیسا کہ تمہارے درمیان رزق کو تقسیم کیا ہے۔ اللہ پاک دنیا اسے بھی دیتے ہیں جس سے محبت کرتے ہیں اور اُسے بھی دیتے ہیں جس سے محبت نہیں فرماتے، لیکن دین صرف اس کو دیتے ہیں جس سے اللہ پاک محبت فرماتے ہیں ۔ (مشکاۃ المصابیح: رقم 4994)اللہ ربّ العزّت کے پاس جو کچھ بھی ہے اسے اطاعت اور فرمانبرداری کے ذریعے ہی لے سکتے ہیں ، اس کے سامنے سرجھکا کر حاصل کرسکتے ہیں ، لیکن اس کے سامنے بغاوت کرکے حاصل نہیں کرسکتے۔ اللہ ربّ العزّت سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں شریعت کے مطابق کاروبار کرنے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ ہم سب نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے قدموں میں موجود ہوں ۔ نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے جھنڈے کے نیچے موجود ہوں ۔ اللہ تعالیٰ کے عرش کے سائے کے نیچے موجود ہوں ۔ آمین یارب العالمین۔اب جسے اللہ تعالیٰ نے دوکان دی ہے، اور جسے نہیں دی۔ سب کو چاہیے کہ حلال کا اہتمام کریں ۔ اس حلال میں بڑی برکت ہے۔ایک عورت کا کمالِ احتیاط ایک عورت کا واقعہ یاد آیا۔ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ تعالی کے پاس ایک عورت مسئلہ پوچھنے آئی۔ اور کہنے لگی کہ حضرت! میں چرخا کاتتی ہوں ، دھاگا بُنتی ہوں ۔ دن میں تو یہ کام کرلیتی ہوں ۔ رات کے وقت چاند کی روشنی میں یہ کام کرتی ہوں ، کیوں کہ میرے پاس _