گلدستہ سنت جلد نمبر 4 |
صلاحی ب |
|
بہترین ایمان والے وہ ہیں جو قناعت پسند ہیں ۔ اور بدترین مسلمان وہ ہیں جو لالچی ہیں ۔ (مسند الشہاب: رقم 1185)جو اللہ تعالیٰ کی تقسیم پر راضی نہیں ، یہ بھی مل جائے، یہ بھی مل جائے۔ ہروقت لالچ کرتے ہیں ۔ جیسے کہ ابھی بات گزری حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے اپنے بیٹے سے فرمایا تھا: قناعت ایسا مال ہے جو ختم نہیں ہوتا۔ یہ بالکل سچی بات ہے۔قناعت پسند کا مقام قناعت کرنے والا کہاں جائے گا؟ جنت میں یا جہنم میں ؟حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ جنابِ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے دیے گئے پر قناعت کرنے والا جنت میں جائے گا۔ (کنز العمال: رقم 7275)مثلاً شادی ہوگئی اس پر دل سے الحمدللہ کہنا۔ ورنہ کیا اُلجھنیں ہوتیں ؟ شادی نہیں ہو رہی، لیٹ ہو رہی ہے، رشہ نہیں مل رہا، رشتے آتے ہیں چلے جاتے ہیں نہیں ہوپا رہا۔ ارے! اللہ کی تعالیٰ رضا پر راضی رہو، اس کی قدر کرو جنت مل جائے گی۔ایک خاتون غیر شادی شدہ ہیں ۔ کئی دنوں سے بڑی پریشان ہیں ۔ کسی اور ملک سے ہیں ۔ بس ان کی تمنا یہی ہے کہ حضرت! کوئی دعا کر دیں اور ایسا وظیفہ بتا دیں کہ بس میری شادی فوراً ہو جائے۔ کافی لیٹ ہوچکی۔ عمر خاصی زیادہ ہوچکی ہے۔ اُن کی یہ خواہش شرعًا ٹھیک ہے، میں ان کی اس خواہش کی نفی نہیں کر رہا۔ لیکن سمجھانے کا مقصد یہ ہے اگر ہم اللہ تعالیٰ کی تقسیم پر راضی ہوجائیں ، اللہ تعالیٰ کے فیصلوں پر راضی ہوجائیں چاہے جس حال میں بھی اللہ تعالیٰ نے رکھا ہے تو اللہ تعالیٰ جنت عطا فرما دیں گے۔ _