گلدستہ سنت جلد نمبر 4 |
صلاحی ب |
|
ثواب میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ (سنن ترمذی: رقم 2677)آج کے دور میں سنتیں مٹ رہی ہیں ۔ ہم سنت معلوم کرکے اُس پر عمل کریں تو آسانی ہو جائے گی۔ سنت پر عمل کرنے میں تین باتیں قابلِ لحاظ ہیں : نمبر1: اہتمام اور پابندی سے عمل کریں ۔ نمبر2: جستجو اور تلاش کرکے اس پر عمل کریں ۔نمبر3: سنت عمل جس درجے اور جس حد تک ہے، اسی پر علمائے کرام سے پوچھ کر عمل کریں ، اس میں اِفراط وتفریط سے اجتناب کیا جائے۔گمراہی سے حفاظت امام مالک رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: میں تم میں دو چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں ، اگر تم اسے مضبوطی سے تھامو گے تو تم گمراہ نہیں ہوگے: (۱) اللہ کی کتاب، اور (۲) میری سنت۔ (موطا امام مالک: رقم 1395)جب گمراہی عام ہوجائے گی تو سنتوں پر عمل کرنے والا گمراہی سے بچ جائے گا۔حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا: میری اُمت پر ایک وقت آئے گا کہ ان میں اپنے دین پر ثابت قدم رہنے والا ایسا ہوگا جیسے کہ کسی کے ہاتھ میں چنگاری ہو۔ (سنن ترمذی: رقم 2260)آج گھر میں شرعی پردہ شروع کرنے کا کوئی عورت اعلان کر دے تو عجیب ہنگامہ برپا جاتا ہے۔ الحمدللہ ثم الحمدللہ ! بیعت ہونے کے بعد کئی بچیوں نے شرعی پردے کا باقاعدہ اہتمام کیا۔ ماں باپ ناراض ہو گئے، ساس سُسر ناراض ہوگئے۔ طنز کیے گئے کہ تم کیسے فاطمہ رضی اللہ عنھا کے طریقے پر چل سکتی ہو۔ اللہ اکبر! کئی لوگوں سے بات ہوئی۔ نوجوانوں نے توبہ کی۔ داڑھی رکھنے کے ارادے کیے۔ سگے باپ نے کہا کہ گھر سے نکل جاؤ کہ داڑھی نہیں رکھنی۔ آج یہ _