گلدستہ سنت جلد نمبر 4 |
صلاحی ب |
|
درمیان میں ۔ ایک ایک بات کے اندر حساب رکھتے تھے نبی کریمﷺ کے طریقوں کا۔چھ اشخاص جن پر لعنت کی گئی ہے حضرت امی عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں : حضورِ اقدسﷺ نے ارشاد فرمایا: میں نے چھ آدمیوں پر لعنت کی ہے اور اللہ تعالیٰ نے بھی اُن پر لعنت فرمائی ہے۔ اور ہر نبی کی دعا قبول ہوتی ہے (یعنی میری لعنت مقبول ہے۔) (1) خدا تعالیٰ کی کتاب پر زیادتی کرنے والا۔(2) تقدیر کو جھٹلانے والا۔(3) ایسے حکمران جو اُمت پر مسلط ہو کر اللہ تعالیٰ نے جنہیں ذلیل قرار دیا ہے (شریر، بے حیا لوگ) انہیں عزت دیں ، اور جنہیں اللہ تعالیٰ نے معزز بنایا ہے (علماء، صلحاء) انہیں ذلیل کریں ۔(4) اللہ تعالیٰ کے حرام کو حلال کرنے والا۔(5) میرے اہلِ بیت کی بے حرمتی کرنے والا۔(6) سنتوں کو ترک کرنے والا۔ (سنن ترمذی: رقم 2154)میرے بھائیو! سنتوں پر عمل کرنا جنت کی کنجی ہے۔ سنتوں کو چھوڑ دینا اللہ تعالیٰ اور اس کے نبیﷺ کی طرف سے لعنت کا ذریعہ ہے۔احیائے سنت کی محنت حضرت عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبیﷺ نے اِرشاد فرمایا: جس نے میرے بعد میری کسی ایسی سنت کو زندہ کیا جو مٹ چکی تھی، پس اس سنت کو زندہ کرنے والوں کے لیے تمام لوگوں جیسا ثواب ہے جو اُس پر عمل کریں گے، جو لوگ عمل کریں گے اُن کے _