گلدستہ سنت جلد نمبر 4 |
صلاحی ب |
|
ہیں ۔ وہ گناہ ایسے ہیں جو کسی اور ذریعہ سے معاف نہیں ہوتے۔ جیسا کہ ایک حدیث شریف میں اس کا ذکر آتا ہے۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں جنابِ رسول اللہﷺ نے فرمایا: کچھ گناہ ایسے ہیں جن کا کفارہ نہ نماز ہے، نہ روزہ، نہ حج ہے، نہ عمرہ۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! پھر ان کا کفارہ کیا چیز ہے؟ آپﷺ نے فرمایا: وہ غم جو رزقِ حلال کے حصول میں پیش آئے۔ (معجم اوسط: 134/1)حلال کمائی جہاد ہے حضرت عبداللہ بن عباسi سے نقل کیا گیا ہے کہ حلال کمائی جہاد ہے۔(تخریج أحادیث علوم الدّین: 583/2)اور واقعتاً آج کے زمانے میں تو بہت بڑا جہاد ہے۔ حلال تک اپنے آپ کو محدود رکھنے کے لیے بڑی محنت ہے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَاْكُلُوْۤا اَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ (النّساء:29)ترجمہ: ’’اے ایمان والو! آپس میں ایک دوسرے کے مال ناحق طریقے سے نہ کھاؤ‘‘۔تجارت اللہ تعالیٰ کے دیے ہوئے انعامات میں سے ایک انعام ہے۔ رزقِ حلال کے ذریعے بھلائی، اور بھلائی کے ذریعے رزقِ حلال کو تلاش کرو۔اپنے ہاتھ سے کمانا حضرت مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: کسی نے اپنے ہاتھ کی کمائی سے بہتر کھانا نہیں کھایا۔ اللہ کے نبی حضرت داؤد علیہ السلام اپنے ہاتھ سے کماکر کھایا کرتے تھے۔ (صحیح بخاری: 1966)_