گلدستہ سنت جلد نمبر 4 |
صلاحی ب |
|
حالات آچکے ہیں ۔ اِس دور میں جو سنتوں پر عمل کرے گا سو شہیدوں کے برابر اُسے اجر ملے گا۔ تھوڑی بات تو نہیں سو آدمی جان قربان کریں اللہ کے راستے میں ۔ آج ایک سنت پر عمل کرلیں تو یہ نعمت ملتی ہے۔بات کو مکمل کر رہا ہوں کہ سنت کے مطابق زندگی بنانے کا ایک فارمولا سن لیجیے۔سنت کے مطابق زندگی بنانے کا فامولا اس عاجز کے نزدیک ایک آسان سا فارمولا ہے اپنی زندگی کو سنت پر لانے والا۔ دیکھے! انسان اپنی صبح سے لے کر شام تک کے تمام کاموں کو نوٹ کرلے کہ میں کیا کیا کام کرتا ہوں ۔ بیت الخلاء جانا ایک کام۔ دوسرا کام کپڑے پہننا۔ تیسرا کام کاروبار ہے تو دوکان پر جانا ہوگا۔ سارے کاموں کو نوٹ کرلے۔ زیادہ سے زیادہ روزمرّہ کے پانچ، دس، پندرہ کام بنیں گے۔ ہر آدمی کے مختلف کام ہوں گے۔ اس کے بعد کیا کریں ؟ ہر کام کو علماء سے پوچھ پوچھ کر، سیکھ سیکھ کر سنت کے مطابق کرلیں ۔ ایک مہینہ یا دو مہینہ اس سے زیادہ نہیں لگیں گے اور دس پندرہ کام سنت کے مطابق ہوجائیں گے ان شاء اللہ۔ کرکے دیکھ لیجیے! کچھ کام ایسے ہیں جو ہفتے بعد کرنے ہوتے ہیں جیسے جمعے کے دن کے اعمال ہوگئے۔ چھٹی کے دن کو الگ نوٹ کرلیں ، پھر اسے سنت کے مطابق لے آئیں ۔ پھر ہفتہ کے دن کو سنت کے مطابق لے آئیں ۔ اسی طرح سارے اعمال کو انجام دینا سنت کے مطابق آسان ہو جائے گا۔کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جو ماہانہ کرنے ہوتے ہیں ۔ چاند دیکھنا، تنخواہ کا آنا، یا ملازمین کو تنخواہ دینا۔ یہ سنتیں معلوم کرکے عمل کرلیں تو کتنا بڑا فائدہ ہے۔ اور کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جو سال میں ایک دفعہ ہوتے ہیں ۔ رمضان ایک دفعہ آتا ہے۔ عید صرف دو دفعہ آتی ہے۔ دو ہی عیدیں نبیﷺ کے زمانے میں تھیں ۔ جنت میں بھی دو ہی دفعہ عیدیں ہوں گی۔ احادیث _