احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
مرزاقادیانی نے کر دئیے ہیں۔ شریک فی الذات والصفات الٰہی اور شریک نبوت محمدیہﷺ بن کر نہ خدا تعالیٰ سے کم رہے اور نہ جناب رسول اﷲﷺ سے گھٹیاری ہیں۔ ’’قرآن شریف خدا کی … اور ان کی منہ کی باتیں ہیں۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۸۴، خزائن ج۲۲ ص۸۷) ۱۱… ’’کیا نہیں جانتے کہ خدائے رحیم کریم نے ہمارے نبیﷺ کو بغیر کسی استثناء کے خاتم الانبیاء قرار دیا اور ہمارے نبیﷺ نے بطور تفسیر آیت مذکور فرمایا کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا اور طالبین حق کے لئے یہ بات واضح ہے اور اگر ہم اپنے نبیﷺ کے بعد کسی نبی کے آنے کی جواز قبول کریں تو گویا ہم نے وحی نبوت کا دروازہ کھول دیا۔ حالانکہ وہ بند ہوچکا ہے اور ہمارے رسول اﷲﷺ کے بعد کسی طرح کوئی نبی آسکتا ہے۔ جبکہ ان کی وفات کے بعد وحی منقطع ہوگئی اور اﷲتعالیٰ نے آپ پر نبیوں کا خاتمہ کر دیا۔‘‘ (حمامۃ البشریٰ ص۲۰، خزائن ج۷ ص۲۰۰) ۱۲… ’’اگر کوئی کہے کہ فساد اور بدعقیدگی اور بداعمالیوں میں یہ زمانہ کم نہیں۔ پھر اس میں کوئی نبی کیوں نہیں آیا۔ تو جواب یہ ہے کہ وہ زمانہ توحید اور راست روی سے باالکل خالی ہوگیا تھا اور اس زمانہ میں چالیس کروڑ لا الہ الا اﷲ کہنے والے موجود ہیں اور اس زمانہ کو بھی خداتعالیٰ نے مجدد کے بھیجنے سے محروم نہیں رکھا۔‘‘ (نورالقرآن ص۱۰، خزائن ج۹ ص۳۳۹ حاشیہ، بابت جون،جولائی، اگست ۱۸۹۵ئ) براہین صابریہ ۱… آیات بیّنات واحادیث سرور کائنات ومرزاقادیانی کی تحریرات سے صاف ظاہر ہے کہ اسلام میں نبوت کا دروازہ بند ہے اور اسلام کا سردار اور سید الابرار سیدنا محمد مصطفی واحمد مجتبیٰﷺ نبی آخر الزمان ہے۔ ان کے بعد کوئی شخص رسول یا نبی ہوکر نہیں آئے گا۔ جس نے نبوت کا دعویٰ کیا اس کا نام کذاب، دجال رکھاگیا۔ اس پر تمام مسلمانوں کا اتفاق واجماع ہے۔ کرنیں ہیں اک مشعل کی خاتون وشبر شبیر وعلی ہیں جزوبدن اور جان نبی ہے نور نبی ان چاروں میں تمام معارف ونکات قرآنی وعلوم مظاہر وباطن وحقائق حقانی اور اصلی اسلام کی شعاعیں انہی انوار نبوت سے چمکیں اور جہاں کی جہالت وشرک وکفر کی تاریکی دور ہو گئی۔ نیک اور سعید لوگ وہ ہیں جو ائمہ اطہار اولاد سیدالابرارﷺ کے کامل پیروی کر کے معرفت الٰہی حاصل کرتے ہیں اور ہر ایک کاذب مدعی کو چھوڑ کر صراط مستقیم پر چلنے کی کوشش کرتے ہیں جو اصلی راہ نجات ہے۔ ان ائمہ اطہار نے دنیا میں آکر اسلام کا حقیقی راستہ بتلایا کہ من کل الوجوہ دروازہ نبوت بند ہوگیا اور