احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
کرتے رہے اور اس میں جھوٹی پیشین گوئی کر کے آلہ آباد سے لے کر لاہور تک کے پادریوں کو خوشیاں کرنے اور مرزاقادیانی پر مضحکہ اڑانے کا موقع دیا۔ اس کا ذکر الہامات مرزا کے شروع میں کیاگیا ہے اور نہایت پرلطف اشعار ۱؎ بھی لکھے گئے ہیں اور جہاں تک مجھے علم ہے۔ آپ کے رسائل پادریوں کے رد میں حسب ذیل ہیں۔ رسائل محمدیہ بجواب کفریات مسیحیہ ۱…ترانہ حجازی پادری عماد الدین نے نغمۂ طنبوری میں چودہ سوال کئے ہیں اور ان کا جواب قرآن مجید سے مانگا تھا۔ اس رسالہ میں اس کے حسب خواہ قرآن مجید سے ان کا جواب دے کر آخر میں حضرت سرور انبیائﷺ کی نبوت کو نہایت خوبی سے ثابت کیا ہے اور پھر عماد الدین سے سوالات کئے ہیں اور وہ ان کے جواب سے عاجز رہا ہے۔ اس پر مرزاقادیانی کے بڑے صاحبزادے نے حاشیہ لکھا ہے۔ یہ رسالہ پہلے ۱۳۹۵ھ میں مطبع کوہ نور لاہور میں چھپا تھا اور دوسری مرتبہ ۱۳۳۷ھ ۱؎ الہامات مرزا مطبوعہ بار چہارم کا ص۲۸ سے ۳۰ تک ملاحظہ ہو۔ اس کے چند اشعار ہیں۔ جن میں پہلا شعر بہت ہی مناسب حال ہے۔ بنماے بہ صاحب نظرے گوھر خودرا عیسیٰ نتوان گشت بتصدیق خرے چند ارے او خود غرض خود کام مرزا ارے منحوس نافرجام مرزا غلامی چھوڑ کر احمد بنا تو بچھائے تو نے کیا کیا دام مرزا عیسائیوں کی طرف سے جو اشتہارات نکلے ان میں ایک یہ تھا۔ ایسی مرزا کی گت بنائیں گے سارے الہام بھول جائیںگے خاتمہ ہوگا اب نبوت کا پھر فرشتے کبھی نہ آئیںگے اب زیادہ اشعار لکھنے سے ہمارے مخاطب زیادہ ناخوش ہوںگے اس لئے اور اشعار نہیں لکھتا۔