احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
ناظرین! منتظر رہیں کہ اسی سلسلہ میں ٹریکٹ نمبر دوم بھی بہت جلد ان کی خدمت میں پہنچنے کا شرف حاصل کرے گا اور انشاء اﷲ یہ سلسلہ برابر جاری رہے گا۔ بسم اﷲ الرحمن الرحیم! الحمد ﷲ وسلام علیٰ عبادہ الذین اصطفے! قادیانی تحریک اور اس کے مقتداء لا یصلح الناس فوضیٰ لا سراۃ لہم ولا سراۃ اذاجہا لہم سادوا قادیان کی خانہ ساز، نصرانیت میں سموئی ہوئی نبوت اور اس کے خود ساختہ الہامات واحکام درحقیقت ایک ہوش ربا معجون ہے۔ جو مختلف الاجناس اجزاء لا تتجزیٰ سے مرکب ہے۔ اس معجون کے اجزاء کی تحلیل وتجزیہ کے لئے کم ازکم دور اسلام کے ژولیدہ دماغ، بدزبان یا وہ گواشخاص کی تمامتر اختراعی اور ہذیان آمیز تاریخ کا بغور مطالعہ کرنا ضروری ہے۔ اس کے بعد آپ کو معجون مذکور کے اہم اجزاء میں: الف… اگر کہیں مسیلمہ، اسود عنسی، مختاربن ابی عبید ثقفی کذاب، بیان بن سمعان، رافضی، مغیرہ بن سعید عجلی رافضی، یزید بن ابی انیسہ خارجی، بابک حزمی محمد علی باب، بہاء اﷲ جیسے متنبی اور ان کے کفریہ دعاوی کے مقطر خلاصے نظر آئیںگے تو ب… دوسرے مواقع پر آپ سلیمان بن حسن باطنی، مقنع اعور حلولی مروڑی کے تعلی آمیز دعوے اور لن ترانیاں بھی دیکھیںگے۔ ج… پھر دوسرے مواقع پر آپ ابن رواندی ملحد، اور نظام اور خیاط معتزلی کے اپنے مخالفین پر علی الخصوص صحابہ کرام اور ان کی صحیح روایات وفتاویٰ واجماع پر جگر دوز چرکے بھی ملاحظہ کریںگے۔ غرض کوئی ایسا کذب وافتراء کوئی ایسی گالی اور پھبتی نہیں جو انفرادی حالت سے گذر کر اس ’’کل الکل‘‘ خانہ زاد نبوت میں مجتمع نہ ہو۔فیا عجبا حتیٰ کلیب یسبتنا بحث کی سہولت کے لئے ہم نے قادیانی تحریک کو چار حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ اصول ارتقاء کے پیش نظر مرزاقادیانی نے ہر حصہ میں شان تاسیس پیدا کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا۔ حصص حسب ذیل ہیں۔