احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
مرزاقادیانی کا حضرت عیسیٰ نبی اﷲ کی نسبت عقیدہ ۱… مرزاقادیانی فرماتے ہیں۔ ’’قرآن بضرب دہل فرمارہا ہے کہ عیسیٰ بن مریم رسول اﷲ زمین میں دفن کیاگیا۔‘‘ (تحفہ گولڑویہ تختی کلاں ص۴۶، خزائن ج۱۷ ص۱۶۵) مرزا کے مریدو! اس قسم کی آیت قرآن شریف سے دکھاؤ۔ مبلغ ۱۰روپے انعام پاؤ۔ ورنہ جھوٹ کا اقرار کرو۔ ۲… مرزاقادیانی فرماتے ہیں کہ: ’’تفسیر معالم التنزیل کے ص۱۶۲ میں لکھا ہے کہ حضرت ابن عباسؓ کا اعتقاد یہی تھا کہ مسیح فوت ہوچکے ہیں۔ (ازالہ اوہام ص۲۴۷، خزائن ج۳ ص۲۲۵) قادیانی دوستو! معالم التنزیل سے حضرت ابن عباسؓ کا یہ عقیدہ دکھاؤ۔ مبلغ ۱۱روپیہ انعام لو۔ ورنہ کہو یا دروغ گوئی تیرا سہارا۔ ۳… مرزاقادیانی کہتے ہیں: ’’امام مالکؒ، امام اعظمؒ، امام احمدؒ، امام شافعیؒ، حضرت مسیح علیہ السلام کی وفات پر اتفاق رکھتے ہیں۔‘‘ (تحفہ گولڑویہ ص۴، خزائن ج۱۷ ص۹۲) مرزاقادیانی کے مریدو! ائمہ اربعہ کا یہ متفقہ قول بتاؤ۔ مبلغ بارہ روپے انعام پاؤ۔ ورنہ مرزاقادیانی کے جھوٹ کا اقرار کرو۔ ۴… مرزاقادیانی آنجہانی حضرت عیسیٰ علیہ السلام نبی اﷲ کی نسبت فرماتے ہیں۔ ’’آپ کا خاندان بھی نہایت پاک اور مطہر ہے۔ تین دادیاں اور نانیاں آپ کی زناکار اور کسبی عورتیں تھیں۔ جن کے خون سے آپ کا وجود ظہور پذیر ہوا۔‘‘ (ضمیمہ انجام آتھم ص۷، خزائن ج۱۱ ص۲۹۱) شاباش یہود کا بھی ناک کاٹ دیا۔ وہ تو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی فقط والدہ مریم پر ایسا الزام لگاتے ہیں۔ جس کی تردید قرآن کریم نے اکمل طور سے کر دی۔ مگر مرزاقادیانی کی دلیری بھی قابل داد ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تین دادیاں اور نانیاں کو معاذ اﷲ بدکار کہتے ہیں۔ اس بندۂ خدا سے کوئی پوچھے کہ جب حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا باپ ہی نہیں تو دادیاں کیسے ہوگئیں۔ سچ ہے کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔ مرزائیو! حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تین دادیاں قرآن وحدیث سے ثابت کرو۔ مبلغ تیرہ روپے انعام وصول کرو۔ ۵… مرزاقادیانی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے متعلق کہتے ہیں۔ ’’پس ہم ایسے ناپاک خیال، متکبر اور راست بازوں کے دشمن کو ایک بھلا مانس آدمی بھی قرار نہیں دے سکتے۔ چہ جائیکہ اس کو نبی قرار دیں۔‘‘ (ضمیمہ انجام آتھم ص۹، خزائن ج۱۱ ص۲۹۳)