احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
مجرے، رنگ رلیاں ہو رہی ہیں۔ مسلمان اپنا اسلام چھوڑ بیٹھے اور دن بدن مسلمانوں کی حالت ابتر ہوتی جاتی ہے۔ عالمان دین مسلمانوں کو کافر بناتے پھرتے ہیں اور بائیکاٹ کرارہے ہیں۔ مسلمان عورتیں اہل ہنود کے گھر آباد ہیں۔ مسلمان عورتیں ومرد عیسائی ہوتے جاتے ہیں۔ قحط سالی کمال درجہ پر ہے۔ یہ ہیں قادیانی پنجابی نبی کے برکات اور نصرت کہ بجائے ترقی اسلام کے تنزلی ہوگئی۔ انا لللّٰہ وانا الیہ راجعون! ۱۲…دعویٰ نبوت ورسالت وامامت نبی ورسول نبوت ورسالت کا پہلے خود دعویٰ کرتے ہیں اور اس دعویٰ پر دلیل معجزہ وصداقت پیش کرتے ہیں۔ کل انبیاء ومرسلین نے دعویٰ رسالت کیا۔ ’’قل یا ایہا الناس انی رسول اﷲ الیکم جمعیا (اعراف)‘‘ {کہو اے لوگو میں تم تمام کی طرف رسول ہوکر آیا ہوں۔} ب… حضرت موسیٰ وحضرت ہارون علی نبینا وعلیہما الصلوٰۃ والسلام فرعون کے پاس جاکر دعویٰ رسالت ونبوت فرماتے ہیں۔ ’’فاتینہ فقولا انا رسولا ربک فارسل معنا بنی اسرائیل ولا تعذبہم قد جئنک بایۃ من ربک والسلام علے من اتبع الہدی (طہ)‘‘ {تم دونوں مل کر فرعون کے پاس جاو۔ اس سے کہو کہ ہم تیرے مالک کے بھیجے ہوئے ہیں۔ بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ کردے اور ان کو مت ستا۔ ہم ایک نشانی تیرے مالک کی لے کر تیرے پاس آئے ہیں اور خداوند کے عذاب سے وہی بچے گا جو سیدھے رستے پر چلے گا۔} ج… ’’ولقد ارسلنا موسیٰ بایتنا الیٰ فرعون وملائہ فقال انی رسول رب العالمین فلما جاؤہم بایتنا اذاہم منہا یضحکون (الزخرف)‘‘ {اور ہم تو موسیٰ کو اپنی نشانیاں دے کر فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف بھیج چکے ہیں تو موسیٰ نے کہا میں اس کا بھیجا ہوا ہوں۔ جو سارے جہاں کا مالک ہے۔ جب موسیٰ ہماری نشانیاں لے کر ان کے پاس پہنچا دیکھا تو وہ ہنسی میں اڑاتے ہیں۔} د… جناب سیدنا عیسیٰ علیہ السلام بنی اسرائیل کو فرماتے ہیں۔ ’’انی قد جیٔنکم بایۃ من ربکم انی اخلق لکم من الطین کہیۃ الطیر فانفخ فیہ فیکون طیراً باذن اﷲ وابری الاکمہ والابرص واحی الموتیٰ باذن اﷲ وانبئکم بماتاکلون وماتدخرون فی بیوتکم ان فی ذالک لایۃ لکم ان کنتم مؤمنین (آل عمران)‘‘ {میں تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے نشانی لے کر آیا ہوں۔ میں