احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
یہ اپنے تمام مریدوں کی فہرست لیفٹیننٹ گورنر کے حضورمیں کیوں پیش کی جارہی ہے۔ یہ سب جاگیردار اور رئیس اور گورنمنٹ کے تنخواہ دار اور پنشن دار آخر مرزاقادیانی کی نبوت کے کیونکر قائل ہوگئے۔ کیا یہ باتیں اب سربستہ راز ہیں کہ مرزائی سیکرٹری ان سے واقف نہیں ہے۔ اگر بالفرض پہلے وہ بے خبر تھا تو ہم نے مذکورہ درخواستوں کے اقتباسات نقل کر کے یہ فرض بھی ادا کردیا ہے۔ اب بھی اگر وہ قادیانی نبوت کا معتقد رہے تو خدائی مہر کون توڑ سکتا ہے۔’’من یضلل اﷲ فلا ہادی لہ‘‘ ملکہ وکٹوریہ کو دعوت اسلام کی حقیقت مرزائی سیکرٹری نے بڑے فخر سے لکھا ہے کہ ملکہ اور ساری غیر مسلم دنیا کو آپ (یعنی مرزاقادیانی) ’’لا الہ الا اﷲ محمد رسول اﷲ‘‘ کی دعوت دیتے تھے۔ الجواب ہم مرزائی سیکرٹری سے پوچھتے ہیں کہ مرزاقادیانی نے ستارۂ قیصرہ میں اس ملکہ کی خدمت میں یہ لکھ دیا ہے کہ: ’’یہ مسیح موعود جو دنیا میں آیا تیرے ہی وجود کی برکت اور دلی نیک نیتی اور سچی ہمدردی کا ایک نتیجہ ہے۔‘‘ (ستارہ قیصرہ ص۸، خزائن ج۱۵ ص۱۱۸) تو جب مرزاقادیانی کا مسیح موعود ہونا ہی خود ملکہ کے وجود کی برکت کا نتیجہ ہے۔ اگر ملکہ کا وجود نہ ہوتا تو مرزاقادیانی مسیح موعود ہی نہ بن سکتے۔ تو اب بتائیں کہ اس سے زیادہ بابرکت اسلام کس کا ہوسکتا ہے جو ملکہ کو نصیب تھا۔ اگر مرزاقادیانی مسیح ہیں تو ملکہ وکٹوریہ ماشاء اﷲ مسیح گر ہے۔ لہٰذا مسیح موعود کا اپنے مسیح گر کو دعوت اسلام دینا کیا معنی رکھتا ہے؟ اسی بناء پر ہم نے سوال کیا تھا کہ مرزاقادیانی نے ملکہ کوکس اسلام کی دعوت دی تھی؟ ب… مرزاقادیانی یہ مذہبی عقیدہ تھا کہ ملکہ وکٹوریہ کی اطاعت کی جائے۔ حتیٰ کہ اس اطاعت کی بجاآوری میں انہوں نے پچاس الماریاں کتابوں کی شائع کر دیں تو اس حیثیت سے تو ملکہ مطاع ہوگی اور مرزاقادیانی اس کے مطیع۔ پھر ایک مطیع کااپنے مطاع کو اپنی اطاعت کی دعوت دینا کیامعنی رکھتا ہے۔ ج… کلمہ طیبہ میں مرزاقادیانی، محمد رسول اﷲﷺ سے اپنی ذات مراد لیتے ہیں کہ میں رسول عربی مکی مدنی کی ذات مقدسہ ہوں۔ جیسا کہ انہوں نے ایک غلطی کا ازالہ میں لکھ دیا ہے۔ ’’خدا نے آج سے بیس برس پہلے براہین احمدیہ میں میرا نام محمد اور احمد رکھا ہے اور مجھے آنحضرتﷺ کا وجود قرار دیا ہے۔‘‘ (ایک غلطی کا ازالہ ص۸، خزائن ج۱۸ ص۲۱۲)