احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
بسم اﷲ الرحمن الرحیم! عرض مرتب الحمدﷲ وکفیٰ وسلام علی سید الرسل وخاتم الانبیائ۰امابعد! اﷲ رب العزت کے فضل وکرم سے احتساب قادیانیت کی جلد اکتیس قارئین کے لئے حاضر خدمت ہے۔ اس جلد میں کل بیس رسائل شامل اشاعت ہیں۔ ۱… اسلامی درّہ۔ (المعروف کذبات مرزا) یہ رسالہ حضرت مولانا احمد صدیق سونڈویؒ کا مرتب کردہ ہے۔ مولانا احمد صدیق سونڈویؒ کے والد گرامی شاہ محمدابراہیم مجددی نقشبندی کراچوی تھے جو حضرت شاہ رفیع الدین عثمانیؒ کے خلیفہ مجاز تھے۔ مولانا احمد صدیقؒ کے مرشد مولانا شاہ عزیز الرحمن صاحبؒ تھے جو دارالعلوم دیوبند کے مفتی اعظم تھے۔ اس رسالہ میں مرزا قادیانی کے کذبات درج ہیں جو اس رسالہ کو یادکرے گا وہ ہمیشہ مرزائیوں پر غالب رہے گا اور جو مرزائی اس کو ایمان وانصاف سے دیکھے گا اس کو انشاء اﷲ! ضرور توبہ کی توفیق نصیب ہوگی۔ ۲… خاتم النبوۃ۔ جناب ڈاکٹر نورحسین صابر گورنمنٹ پنشنر جعفری کربلائی جھنگ سیالوی نے یہ رسالہ تحریر فرمایا۔ مولانا علی الحائری نے اس کی تقریظ تحریر کی۔ جناب علی الحائری وہ شخصیت ہیں جو مرزا قادیانی ملعون کے مقابلہ میں میدان عمل میں ثابت قدم رہے۔ مرزا قادیانی ان کی تردید کرتا رہا۔ لیکن مولانا علی الحائری نے مرزا قادیانی کا ناطقہ بند کئے رکھا۔ اس رسالہ کی آپ نے تقریظ تحریر فرمائی۔ رسالہ شیعہ نقطہ نظر سے ردقادیانیت پر لکھا گیا ہے۔ تاہم مرزا قادیانی کی ’’بولورام‘‘ کردی گئی ہے۔ ۳… قادیان دارالامان میں انقلاب۔ خان حبیب الرحمن خان کابلی الافغانی نے ۱۹۳۷ء نے یہ رسالہ ترتیب دیا۔ خان حبیب الرحمن خان کابلی اس نام کے دو آدمی گزرے ہیں۔ ایک حبیب الرحمن خان کابلی مجلس احرار اسلام کے ممتاز رہنما تھے۔ انہوں نے سید عطاء اﷲ شاہ بخاریؒ کی سوانح عمری تحریر فرمائی۔ دوسرے خان حبیب الرحمن خان کابلی قادیانی تھے۔ انہوں نے ’’قادیان دارالامان میں انقلاب‘‘ نامی یہ رسالہ تحریر کیا۔ مصنف قادیانی تھا۔ اس نے مرزا محمود قادیانی خلیفہ کے ظلم وستم