احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
بشارات دوم… فاران خداوند سینا سے آیا اور شعیر سے ان پر طلوع ہوا۔ فاران ہی کے پہاڑ سے وہ جلوہ گر ہوا۔ دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ آیا اور اس کے داہنے ہاتھ ایک آتشی شریعت ان کے لئے تھی۔ ہاں وہ اس قسم سے بڑی محبت رکھتا ہے۔ اس کے سارے مقدس تیرے ہاتھ میں ہیں۔ وہ تیرے قدموں کے نزدیک بیٹھے ہیں اور تیری باتوں کو مانیںگے۔ (کتاب استثناء پرانا عہدنامہ باب۲۳ آیت دوم، ۱۸۹۵ئ) ب… اے خداوند میں نے تیری خبر سنی اور ڈر گیا۔ اے خداوند تو برسوں کے درمیان اپنے نئے کام کو نئے سرے رونق بخش، برسوں کے درمیان اسے شہرت دے۔ قہر کے درمیان رحم کو یاد کر۔ خدا تیماں سے اور وہ جو قدوس ہے۔ کوہ فاران سے آیا۔ سلاہ اس کے شوکت سے آسمان چھپ گیا اور زمین اس کی حمد سے معمور ہوئی۔ اس کی جگمگاہٹ نور کی مانند تھی۔ اس کے ہاتھ سے کرنیں نکلتیں۔ (کتاب حبوق نبی باب۳، آیت۲،۳،۴، سن۱۹۰۸ئ) فائدہ: سینا سے کوہ طور سینا مراد ہے۔ جس کا تعلق سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے ہے اور شعیر وہ پہاڑ ہے جو بیت اللحم اور ناصرت کے پاس ہے۔ جس کا تعلق سیدنا عیسیٰ علیہ السلام سے ہے اور فاران مکہ معظمہ کا پہاڑ ہے۔ جس کے معنی وادی غیر ذی ذرع ہیں۔ جس میں حضرت ابراہیم خلیل اﷲ علیہ السلام نے حضرت بی بی ہاجرہ اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کو بسایا اور جن کی اولاد مقدس سے ہمارے نبی مکرم سیدنا محمد رسول اﷲﷺ پیدا ہوئے۔ ۱…فاران کا ذکر توریت شریف میں کئی جگہ آیا ہے۔ تب خدا نے اس لڑکے (حضرت اسماعیل علیہ السلام) کی آواز سنی اور خدا کے فرشتے نے آسمان سے ہاجرہ کو پکارا اور اس سے کہا کہ اے ہاجرہ تجھ کو کیا ہوا۔ مت ڈر کہ اس لڑکے کی آواز جہاں وہ پڑا ہے۔ خدا نے سنی اٹھ اور لڑکے کو اٹھا اور اسے اپنے ہاتھ سے سنبھال کہ میں اسے ایک بڑی قوم بناؤںگا۔ پھر خدا نے اس کی آنکھیں کھولیں اور اس نے پانی کا ایک کنواں دیکھا اور جاکر اس مشک کو پانی سے بھرلیا اور لڑکے کو پلایا اور خدا اس لڑکے کے ساتھ تھا اور وہ بڑھا اور بیابان میں رہ گیا اور تیر انداز ہوگیا اور وہ فاران کے بیابان میں رہا اور اس کی ماں نے ملک مصر سے ایک عورت اس سے بیاہنے کولی۔ فاران کا پہاڑ مکہ معظمہ میں ہے۔ جہاں پانی کا کنواں چاہ زمزم پیدا ہوا اور بی بی ہاجرہ کا چڑھنا اترنا صفا ومروہ کی پہاڑیاں ہیں اور بڑی قوم سے قوم بنی اسماعیل مراد ہیں۔