احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
’’اللہم صل علے سیدنا محمد واٰل سیدنا محمد وبارک وسلم‘‘ اس سے صاف ثابت ہے کہ نبی آخرالزمان اسلام کا بادشاہ ایک ہی سیدنا محمد رسول ﷲﷺ ہے اور جواب ان کے بعد نبوت کا دعویٰ کرے۔ بروزی یا ظلی یا تشریعی یا غیر تشریعی نبی بن بیٹھے وہ کافر کانا دجال ہے۔ ششم… معیار صداقت نبیؐ (استثناء باب۱۸، آیت۲۰،۲۲ ص۳۹۹ سن۱۸۹۵ئ، کتاب مقدس، پرانا عہدنامہ) میں ہے۔ لیکن وہ نبی جو ایسی گستاخی کرے کہ کوئی بات میرے نام سے کہے جس کے کہنے کا میں نے اسے حکم نہیں دیا یا اور معبودوں کے نام سے کہے تو وہ نبی قتل کیا جاوے اور اگر تو اپنے دل میں کہے کہ میں کیونکر جانوں کہ یہ بات خداوند کی کہی ہوئی نہیں۔ تو جان رکھ کہ جب نبیؐ خدا وند کے نام سے کچھ کہے اور وہ جو اس نے کہا ہے واقع نہ ہو یا پورا نہ ہو تو وہ بات خداوند نے نہیں کی بلکہ اس نبی نے گستاخی سے کہی ہے تو اس سے مت ڈر۔ (استثناء ص۳۹۹ باب۱۸) تفسیر… حضرت موسیٰ علیہ السلام کی یہ بشارت وپیشین گوئی وجناب سیدنا احمد مجتبیٰ ومحمد مصطفیﷺ نبی آخرالزمان پر صادق آتی ہے کہ وہ بنی اسرائیل کے بھائی بنی اسماعیل میں مبعوث ہوئے اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے واسطے یہ بشارت نہیں۔ کیونکہ وہ بنی اسرائیل میں سے قوم بنی اسرائیل کے واسطے بھیجے گئے اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کو مماثلت محمدیﷺ بھی ہے۔ جیسا کہ پیچھے گذرا، نبی آخرالزمانﷺ کی بعثت وآمد آمد کے واسطے ہر ایک نبی ورسول اپنی اپنی امت کو اطلاع وخبر دیتا چلا آیا ہے کہ وہ تمام دنیا وجہاں کا سردار اکیلا ہی نبی ہوگا۔ سو اﷲتعالیٰ نے جناب محمد رسول اﷲﷺ کو تمام رسولوں کے سردار اور خاتم النبیین بنایا۔ ان کے بعد کوئی نیا نبی ورسول نہیں آئے گا۔ جو دعویٰ کرے گا وہ جھوٹا ہوگا۔ ب… اسی باب کی آیات۲۰ سے ۲۲ تک ہر ایک نبی ورسول کی صداقت کے معیار مقرر ہے اور یہ ایک اعلیٰ کسوٹی سچے اور جھوٹے نبی کی پہچان ہے کہ جھوٹے کاذب نبی وبناوٹی رسول کی تمام باتیں جھوٹی، بناوٹی ہوںگی اور اس کی تمام پیشین گوئیاں غلط ثابت ہوںگی۔ سابقہ تمام انبیاء ومرسلین کے فرمان اور پیشین گوئیاں صحیح وسچی نکلیں اور وہ نبی ورسول صادق وصدیق کہلائے۔ قرآن شریف گواہی دیتا ہے۔ جناب رسول اﷲﷺ کے تمام احکام وپیشین گوئیاں ہوبہو سچی نکلیں۔ ایک بال بھرکا فرق نہ آیا۔ مرزائی دوستو! آؤ آپ کے بناوٹی، مصنوعی پنجابی رسول کی صداقت پرکھیں کیا جناب