احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
مجھے ہوش نہیں۔ بالآخر اس مرد قوی ہیکل نے مجھ سے کہا کہ توبہ کرو۔ اس کاذب کے پیچھے نہ جانا ورنہ اتنی سزا ہے کہ تم برداشت نہ کر سکو گے۔ میں نے ان کے روبرو توبہ کی اور ادھر سے میرے گھر والوں نے حال پکار کی کہ دیکھو جیون خان کو کیا ہوگیا۔ تمام محلہ میرے گھر کے اندر آجمع ہوا۔ میری نیند کھلی تو سب نے حال دریافت کیا۔ میں نے کہا کہ پہلے مجھے سارے آدمی دباؤ میرا جوڑ جوڑڈھیلا ہوگیا ہے۔ بعدہ ان کو مذکورہ واردات سنائی اور سب کے سامنے توبہ کی۔ اب پھر وہ اپنی مسجد کے امام ہیں۔ اگر کسی کو شک ہو تو براہ راست ان سے دریافت کر لیں۔ خدائے تعالیٰ سب کو ہدایت دے۔ فقط: ابوالرشید! اب تو حرم محترم بیت اﷲ میں جاکر مرزاقادیانی کے کذب کا فیصلہ ہوگیا۔ اب کیا عذررہا۔ مرزائی حضرات جب خود فرماتے تھے کہ خواب میں مرزاقادیانی کی صداقت معلوم ہو جائے گی۔ اسی معیار پر مرزاقادیانی کو جانچا گیا۔ الحمدﷲ قدرتی آٹھ شہادتوں نے مرزاقادیانی کی واقعی حالت کو اظہر من الشمس کر دیا۔ جس طرح منکوحہ آسمانی کے نکاح میں نہ آنے سے ان کے کذب پر آسمانی فیصلہ ہوگیا تھا۔ ان آٹھ خوابوں نے ان کے بدترین حال پر قدرتی شہادتیں دے دیں۔ اب جن حضرات کو عالم برزخ میں واویلا کرنا ہو اور عذاب قبر میں اس طرح رہنا ہووہ مرزائے آنجہانی کا پیرورہے۔ میں نے اپنا فرض ادا کردیا اور خدا نے ان کے حال کا معائنہ کرا دیا۔ اب قادیانی فرشتہ کے ذریعہ سے ان کے خلیفہ کی معزولی ملاحظہ ہو۔ صحیفۂ محمدیہؐ کا چوتھا مضمون معزولی خلیفہ مرزائیاں تجویز فرشتہ قادیان، خلیفہ قادیان معزول اخیر دسمبر کے جس طرح لکھنؤ اور علی گڑھ میں کانگرسوں اور کانفرنسوں کے جلسے ہوئے۔ اسی طرح قادیان اور لاہور میں بھی قادیانی مشین کے دونوں پارٹیوں کے جلسے ہوئے۔ جس میں مختلف قسم کے روزولیوشن پاس ہوئے جو وقتاً فوقتاً قوم کی فلاح کے لئے دونوں فریق شائع کریں گے۔ ایک اہم اور ضروری تجویز وہ ہے جو لاہور میں مولوی محمد احسن صاحب امروہی (یہ وہی بزرگ ہیں جن کو مرزاقادیانی آنجہانی اپنا فرشتہ آسمانی کہتے تھے۔ ان پر بہت بھروسہ رکھتے تھے۔ ان کا ساختہ وپرداختہ منظور کرتے تھے۔ اس لئے ایسے عالم کے قول پر فیصلہ ہونا چاہئے۔ (ایڈیٹر اہلحدیث پرچہ ۵ ج۱۴ ص۳ کالم دو) نے بطور اشتہار شائع کی ہے۔ اس میں لکھا ہے کہ: ’’میں نے