احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
۱۷…توہین اہل بیت رسالت کسی مجدد نبی نے کسی بزرگ دین وخاندان رسالت کی ہتک نہیں کی اور نہ ہی بدزبانی، زبان درازی وسخت کلامی سے کام لیا ہے۔ خاندان رسالتﷺ کی اﷲتعالیٰ آیت تطہیر میں عصمت وطہارت بیان کرتا ہے اور اﷲتعالیٰ اور اس کے فرشتے نبی مکرم اور ان کی اولاد معظم پر درود شریف پڑھتے ہیں اور مؤمنین کو حکم ہوتا ہے کہ تم لوگ بھی اﷲ کے پیارے رسول اﷲﷺ اور اس کی اولاد مقبول پر صلوٰۃ وسلام بھیجو۔ بغیر درود شریف نماز بھی قبول نہیں ہوتی۔ اﷲتعالیٰ قرآن شریف میں اہل بیت رسالتﷺ کی محبت ومودۃ کو فرض گردانتا ہے۔ بے جب اہل بیت عبادت حرام ہے اور جناب رسول اﷲﷺ قرآن شریف اور عترت اہل بیت کو مسلمانوں میں امان اور قابل تمسک کر کے چھوڑتے ہیں۔ مگر چودہویں صدی کا مصنوعی پنجابی رسول قادیانی اہل بیت رسالتﷺ پر رکیک حملہ کرتا ہے اور ان کی سخت توہین وہتک کرتا ہے اور خارجیانہ خیالات کر کے اپنے اسلام اور ایمان کو ضائع کرتا ہے۔ سنو: ۱… اے شیعو پرانی خلافت کا جھگڑا چھوڑو۔ اب نئی خلافت لو اور ایک زندہ علی (مرزا) تم میں موجود ہے۔ اس کو چھوڑتے ہو اور ایک مردہ علی کی تلاش کرتے ہو۔ (اخبار الحکم قادیان مورخہ ۱۰؍نومبر ۱۹۰۰ئ، ملفوظات ج۲ ص۱۴۲) ۲… اور انہوں نے کہا کہ اس شخص (مرزاقادیانی) نے امام حسنؓ اور حسینؓ سے اپنے تئیں اچھا سمجھا۔ میں کہتا ہوں کہ ہاں اور میرا خدا عنقریب ظاہر کر دے گا۔ (اعجاز احمدی ص۵۲، خزائن ج۱۹ ص۱۶۴) ۳… ’’کیا تو اس (امام حسینؓ) کو دنیا سے زیادہ پرہیزگار سمجھتا ہے اور یہ تو بتلاؤ کہ اس سے (امام حسینؓ) سے تمہیں دینی فائدہ کیا پہنچا، اے مبالغہ کرنے والے۔‘‘ (اعجاز احمدی ص۶۸، خزائن ج۱۹ ص۱۸۰) ۴… اور میں محمدﷺ کے مال کا وارث بنایا گیا ہوں۔ پس میں اس کی آل برگزیدہ ہوں۔ جس کو ورثہ پہنچ گئی۔ (اعجاز احمدی ص۷۰، خزائن ج۱۹ ص۱۸۲) ۵… اسی طرح اسلام میں شیعہ مذہب پھیل گیا۔ چوروں کی طرح بہتوں کو ہلاک کر چکے ہیں۔ تم گمان کرتے ہو کہ حسینؓ تمام مخلوق کا سردار ہے۔ (اعجاز احمدی ص۸۰، خزائن ج۱۹ ص۱۹۲)