احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
ب… تمام مخلوق خدا کونبی ورسول کی اطاعت وتابعداری فرض ہے۔ نبی ورسول کسی کا تابع ومحتاج نہیں ہوتا اور نہ وہ اشاعت دین واحکام میں کسی کی رعایت وپاس خاطر کرتا ہے۔ نہ لحاظ کرتا ہے۔ ’’من یطع الرسول فقد اطاع اﷲ ومن تولیٰ فما ارسلناک علیہم حفیظا (النسائ)‘‘ {جو رسول کا کہا مانے اس نے اﷲ کا کہا مانا اور جو کوئی نہ مانے تو ہم نے تجھ کو ان پر سزا دل نہیں بنایا۔} ج… ’’واطیعواﷲ واطیعوالرسول واحذرو افان تولیتم فاعلموا انما علیٰ رسولنا البلغ المبین (المائدہ)‘‘ {اور اﷲتعالیٰ کا کہا مانو اور رسول کا کہا مانو اور بچے رہو۔ اگر تم نہ مانو تو یہ سمجھ لو کہ ہمارے رسول کا کام یہی ہے۔ (اﷲ کا حکم تم کو) کھول کر پہنچا دینا۔} د… ’’واطیعواﷲ ورسولہ ان کنتم مؤمنین (الانفال)‘‘ {اور اﷲتعالیٰ اور اس کے رسول کا کہا مانو اگر تم ایماندار ہو۔} ھ… ’’یا ایہا الذین اٰمنوا اطیعواﷲ ورسولہ تولوا عنہ وانتم تسمعون ولا تکونوا کاالذین قالو سمعنا وہم لا یسمعون (الانفال)‘‘ {مسلمانو اﷲ تعالیٰ اور اس کے رسول کا کہا مانو اور رسول کا حکم سن کر اس سے منہ نہ پھیرو اور ان لوگوں کی طرف مت ہو جو منہ سے کہہ دیتے ہیں ہم نے سنا اور وہ سنتے نہیں۔} و… ’’ومن یطع اﷲ ورسولہ فقد فاز فوزاً عظیما (الاحزاب)‘‘ {جو کوئی اﷲ تعالیٰ اور اس کے رسول کے کہے پر چلے اس نے بڑی مراد پائی۔} ز… ’’ومن یعص اﷲ ورسولہ فان لہ نار جہنم خالدین فیہا ابدا (الجن)‘‘ {اور جو لوگ اﷲ اور اس کی نافرمانی کریں۔ ان کے لئے دوزخ کی آگ ہے۔ وہ ہمیشہ اس میں رہیںگے۔} اخلاق حسنہ ہر ایک نبی ورسول کے واسطے خوش خلقی، اعلیٰ چال چلن اور نیک زندگی کا بسر کرنا لازمی ہے۔ تاکہ اس کی امت اس کی پیروی کر کے نیک نمونے بنیں اور زندہ مثالیں ہوں۔ ’’انک لعلیٰ خلق عظیم‘‘ {اے نبی تحقیق تیرا بڑا ہی خلق ہے۔} نبی ورسول فحش گو گالی گلوچ دینے والا اور پھکڑ باز نہیں ہوتا اور کسی کی توہین نہیں کرتا۔