احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
دست مبارک میں کنکریوں نے کلمہ شہادت پڑھا۔ جانور ہم زبان ہوئے۔ مردے زندہ ہوئے۔انگلیوں سے چشمے جاری ہوئے۔ قرآن شریف نے بھی اس مماثلت وبشارت کا ذکر اس طرح فرمایاہے۔ ’’انا ارسلنا الیکم رسولا شاہداً علیکم کما ارسلنا الیٰ فرعون رسولاً فعصیٰ فرعون الرسول فاخذنہ اخذاً وبیلا (المزمل)‘‘ {لوگوں جیسا پیغمبر ہم نے فرعون کی طرف بھیجا تھا۔ ویسا ہی تمہارے پاس بھی ایک پیغمبر یعنی حضرت محمدﷺ کو بھیجا ہے جو قیامت کے دن تم پر گواہی دے گا۔ تو فرعون نے اپنے پیغمبر کا کہنا نہ مانا۔ آخر ہم نے اس کو بڑے وبال میں دھر پکڑا۔} ۱۴… جس طرح حضرت ہارون علیہ السلام موسیٰ علیہ السلام کے کوہ طور جانے کے بعد خلیفۂ قوم مقرر ہوئے تھے۔ اسی طرح جناب امیر المؤمنین علی علیہ السلام غزوۂ تبوک میں جانشین قرار پائے اور دعوت قریش، شب ہجرت، تبلیغ یمن، سورۂ برأت اور خم عذیر میں مقرر ہوئے۔ ۱۵… حضرت ہارون علیہ السلام کے تین فرزند، شبر، شبیر اور مبشر تھے۔ ویسا ہی جناب امیر علی علیہ السلام کے تین فرزند، امام حسن، اور امام حسین اور محسن تھے۔ جو شبر شبیر اور مبشر کے نام سے مشہور ہوئے۔ ۱۶… حضرت ہارون علیہ السلام کو سیکل موسوی میں معہ فرزندان جگہ ملی تھی۔ اسی طرح جناب امیر علیہ السلام کو معہ حسنین الشریفین علیہم الصلوٰۃ والسلام مسجد نبوی میں رہنے کی اجازت حاصل ہوئی اور دیگر کے دروازے بند کئے گئے۔ چہارم… مکاشفۂ یوحنا انجیل مقدس، نیا عہد نامہ، کتاب مکاشفہ، یوحنا باب۱۳ میں یہ بشارت موجود ہے۔ ۱… اور ایک بڑا نشان آسمان پر نظر آیا۔ ایک عورت سورج کو اوڑھے ہوئے اور چاند اس کے پاؤں تلے اور اس کے سر پر بارہ ستاروں کا تاج تھا اور وہ عورت حاملہ تھی اور درد سے چلاتی اور جننے کو بیٹھتی تھی۔ پھر ایک اور نشان آسمان پر دکھلائی دیا اور دیکھو ایک بڑا سرخ اژدھا جس کے سات اور دس سینگ اور اس کے سروں پر سات تاج تھے۔ ظاہر ہوا۔ اس کی دم نے آسمان کے تہائی ستارے کھینچے اور انہیں زمین پر ڈالا اور وہ اژدھا اس عورت کے آگے جو جننے پر تھی جاکھڑا ہوا۔ تاکہ جب وہ جنے تو اس کے بچے کو نگل جاوے اور وہ فرزند نرینہ جنی جو کہ لوہے کا عصالے کے سب قوموں پر حکومت کرے گا اور اس کا لڑکا خدا کے اور اس کے تخت کے آگے اٹھالیا