احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
ساتھ پورا یقین ہے۔ کیونکہ میں اس کی ذات پر بھروسہ کر کے اسی کے پیارے مسیح موعود کی لائی ہوئی تعلیم اور اس کی بنائی ہوئی مقدس جماعت میں جو بگاڑ پیدا ہوکر اسے تباہی کے گڑھے کی طرف لے جانے والا ہے۔ اس کی اصلاح کے لئے کھڑا ہوا ہوں۔ مجھے بعض دوستوں نے کہا ہے کہ ان کو جماعت پر بڑا اقتدار ہے۔ پھونک مار کر تمہیں اڑا دیںگے۔ میں نے کہا کہ ان کے اقتدار اور اپنی بے بسی کو میں بھی سمجھتا ہوں۔ لیکن حق کی قوت بڑی زبردست قوت ہے۔ جو باطل کی تمام قوتوں کو مٹا ڈالتی ہے۔ ممکن ہے کہ میں کچلا جاؤں اور جماعت میری طرف توجہ نہ کرے۔لیکن جو بات میں جماعت کے اندر قائم کرنا چاہتا ہوں اور جس سچائی کی طرف لانا چاہتا ہوں وہ ضرور قائم ہوکر رہے گی اور وہ نقائص جو گھن کی طرح سلسلہ کی چھتوں کی لکڑی کو کھا رہے ہیں۔ انشاء اﷲ تعالیٰ اس کے ذریعہ دور ہو جائیںگے۔ وما علینا الا البلاغ المبین پس میں دوستوں کی طرف سے اس درد مندانہ اپیل کے جواب کا چند دن تک انتظار کر کے اپنے مفصل بیان کو شائع کرنے کے متعلق فیصلہ کر دوںگا۔ والسلام علیٰ من اتبع الہدیٰ! خاکسار! عبدالرحمن مصری ہیڈ ماسٹر مدرسہ احمدیہ قادیان، مورخہ ۲۹؍جون ۱۹۳۷ئ! جماعت کو خطاب ’’ولا یجرمنکم شنان قوم علیٰ‘‘ (اے مومنو) لوگوں کی دشمنی ہمیں اس بات پر آمادہ نہ کردے۔ ’’الا تعدلوا اعدلوا ھو‘‘ کہ تم انصاف کو ہاتھ سے دے دو۔ انصاف کرو۔ کیونکہ یہی!!! ’’اقرب للتقویٰ‘‘ تقویٰ کے زیادہ قریب ہے۔ اے مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی مقدس اور صحابہ کرامؓ کی بروز جماعت میں آپ کو ارشاد الٰہی ذکر فان الذکریٰ تنفع المؤمنین۔ (الٰہی ارشادات یاد دلاتا ہوں۔ کیونکہ یہ مومنوں کو نفع دیتا ہے) کے ماتحت آپ کو ایک عظیم الشان غلطی کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔ جس کا ارتکاب آپ سے نادانستہ اور بغیر سوچے سمجھے ہوگیا ہے اور یقین رکھتا ہوں کہ اس کا علم پانے پر آپ فوراً اس غلطی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اسے واپس لیںگے۔ کیونکہ اﷲتعالیٰ نے اپنی کتاب قرآن مجید میں مؤمنوں کی یہ صفت بیان فرمائی ہے۔ ’’والذین اذا فعلوا فاحشۃ او ظلموا انفسہم ذکرواﷲ فاستغفر والذنوبہم ومن یغفرالذنوب الا اﷲ ولم یصروا علیٰ ما فعلوا وہم یعلمون‘‘ یعنی مؤمن سے اگر کوئی غلطی ہو جاوے۔ خواہ بڑی ہو