احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
ان تمام علامات سے روز روشن کی طرح یہ بات واضح ہوگئی کہ مرزاقادیانی دراصل مالیخولیا کے مریض تھے۔ جس کی وجہ سے مجبوراً یہ تمام باتیں ان کے منہ سے نکلتی تھیں۔ آنحضرتﷺ کے بعد مدعی نبوت یا دجال ہوگا یا مالیخولیا کا مریض دجالی نبوت کا ثبوت ۱… ’’سیکون فی امتی کذابون ثلثون کلہم یزعم انہ نبی اﷲ انا خاتم النبیین لا نبی بعدی (مشکوٰۃ شریف کتاب الفتن)‘‘ یعنی میری امت میں عنقریب ہی تیس جھوٹے دجال پیدا ہوںگے۔ ان میں سے ہر ایک اپنے نبی ہونے کا دعویٰ کرے گا۔ چونکہ میں خاتم النبیین ہوں۔ اس لئے میرے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا۔ ۲… ’’لا تقوم الساعۃ حتیٰ یبعث دجالون کذابون قریب من ثلثین کلہم یزعم انہ رسول اﷲ (مشکوٰۃ شریف باب الملاحم)‘‘ یعنی اس وقت تک قیامت نہیں آئے گی جب تک کہ تیس جھوٹے دجال نہ پیدا ہوںگے۔ ان میں سے ہر ایک اپنے رسول ہونے کا گمان کرے گا۔ ان دونوں حدیثوں سے ثابت ہوا کہ آنحضرتﷺ کے بعد ہر وہ شخص جو نبوت کا مدعی ہوگا وہ دجال ہوگا۔ مالیخولیائی نبوت کا ثبوت اگر مریض دانشمند بودہ باشد دعویٰ پیغمبری ومعجزات وکرامات کند۔ (اکسیر اعظم ج اوّل ص۱۸۸) دجالی نبوت اور مالیخولیائی نبی میں فرق دجالی نبی اپنے دعویٰ پر اڑا رہتا ہے۔ اسی کی تائید میں اپنے استدراج اور شعبدہ جات پیش کرتا ہے۔ اپنے آپ کو پیغمبر منوانے میں طرح طرح کی حیلہ سازیاں کرتا ہے۔ مالیخولیائی نبی اپنے نقص دماغ کے باعث دعویٰ نبوت کے علاوہ اور بھی کئی قسم کے دعویٰ کرتا ہے۔ کسی بات پر اس کو قرار نہیں ہوتا۔ بعض دفعہ ایسی باتیں کہہ دیتا ہے جس کی واقعات تردید کردیتے ہیں۔