احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
نوٹ: اس پمفلٹ میں قادیان کے مظالم کی جو کیفیت درج ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ قادیان میں مظلومین قادیان کی زندگیاں کس قدر مصیبت میں ہیں۔ مظلومین قادیان کی پشت پر کوئی طلائی طاقت اہل قادیان کی طرح نہیں۔ اس لئے ہر مذہب وملت کے ایسے افراد سے اپیل ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ مظلومین کی امداد کرنا بہترین خدمت ہے۔ وہ مظلومین قادیان کی امداد کریں ۔ امداد کی کم سے کم صورت یہ ہے کہ ہمارے لٹریچر کو سینکڑوں کی تعداد میں خرید کر مفت تقسیم کیا جائے۔ اس سے زیادہ امداد کو شکریہ کے ساتھ قبول کیا جائے گا۔ انچارج دفتر ریفارم لیگ لاہور! حقائق ومعارف دعائیں دے بشیر الدین محمود اس گورنر کو کہ جس کے فیض سے ارض حرم ہے قادیاں سارا خدا رکھے حکومت کو کہ آڑے وقت کام آئی خلافت کا وگرنہ ہوچکا تھا ساز ناکارا اشارہ چشم ارزق گوں کا اہل دل سمجھتے ہیں حکومت کی نظر میں قادیاں ہے آنکھ کا تارا زمین قادیان ارض حرم ہے کیا حقیقت میں؟ ہوئے ارض حرم میں کیا میاں صاحب سریرآرا یہاں ملتانی ومصری بھی رہتے ہیں مگر ان کو نہیں دم مارنے کا سامنے محمود کے یارا انہیں ہندو مسلماں اور سکھ محروم آزادی؟ قیامت ہے نہ ہو مظلوم کی فریاد کا یارا حقائق اور معارف قادیاں کے کھل نہیں سکتے سمجھ سکتا نہیں اس چیستاں کو فہم بے چارا یہاں ادراک ودانش کام کیا دیں اے خردمندو ہے کب الہام کے آگے کسی عاقل نے دم مارا یہاں علم وعمل فکر رسا بیکار ہیں سارے کہ یہ چالیں سیاسی کھیل ہیں اعجاز کا سارا یہ اسرار وغوامض معترض پہ کھل نہیں سکتے کہ کس نکشود نکشائد بحکمت ایں معمارا راست گوئی کی سزا یہ کیوں سمجھا کہ امکان خطا بھی ہے خلیفہ سے بس اتنی بات پر راندے گئے مصری وملتانی صلہ اچھا خلافت سے ملا اخلاص مندی کا وہی ٹھہرے منافق جن میں کچھ غیرت تھی ایمانی خدا ناکردہ کیوں ہو معصیت سے آپ کو نسبت کہ ہر دھبہ ہے دامن پر گواہ پاک دامانی