احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
منورہ کے درمیان ریل جاری ہوئی اور نہ اونٹ بیکار ہوئے۔ نہ عیسائیوں کو کبھی شکست ہوئی۔ بلکہ سلطنت عثمانیہ کا تہ وبالا ہوا۔ خلافت پر جھگڑا اٹھ کھڑا ہوا۔ نہ مرزاقادیانی کی جماعت میں روحانیت پیدا ہوئی۔ لاہوری پارٹی اور قادیانی پارٹی علیحدہ ہو گئی۔ دونوں میں ہمیشہ جھگڑا فساد رہا۔ کفر وتکفیر کے فتوے چھپے ایک دوسرے سے اصولاً علیحدہ ہو گئے۔ مرزاقادیانی نے فرزند ارجمند ایک لڑکے کے واسطے دعاء مانگی۔مگر صاحبزادی پیدا ہوئی۔ براہین احمدیہ غیر مکمل چھوڑ گئے۔ وعدہ ایفا نہ کیا۔ محمدی بیگم کا آسمانی نکاح پورا نہ ہوا۔ مرزاقادیانی اسی ہوس میں فوت ہوئے۔ ۱۱…نصرت الٰہی ہر ایک نبی ورسول کے ساتھ تائید وبرکات الٰہی ہمیشہ شامل ہوتی ہیں۔نبی ورسول صاحب نصرت وفتح ہوتے ہیں۔ خدا کی حفاظت ان کے ساتھ ہوتی ہے۔ آخر کار برہان وصداقت کا غلبہ ہوکر رہتا ہے۔ نبی ورسول برگزیدہ ومنتخب ہوتے ہیں۔ ان کی تعلیم الٰہیہ سب سے اعلیٰ وافضل ہوتی ہے۔ وہ اپنے زمانہ کے صالحین ومؤمنین سے بڑھ کر ہوتے ہیں۔ نبی کا علم، فہم اور دانش بلکہ تمام صفات، کمال، مکارم اخلاق، عزت، مروت، شجاعت، عفت، امانت اور دیانت میں تمام اہل زمانہ سے افضل ہوتے ہیں۔ ب… انبیاء سہو، نسیان، غلطی اور امراض دماغی جنوں سے پاک ہوتے ہیں۔ ج… انبیاء ومرسلین کے دین براہین ودلائل میں سب مخالف مذاہب پر غلبہ رکھتے ہیں۔ ۱… ’’نصر من اﷲ فتح قریب‘‘ ۲… ’’واﷲ یعصمک من الناس‘‘ ۳… ’’ہوالذی ارسل رسولہ بالہدیٰ ودین الحق لیظہرہ علی الدین کلہ ولوکرہ الکافرون‘‘ {وہ اﷲتعالیٰ جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق دے کر روانہ کیا تاکہ تمام مذاہب پر اس کا غلبہ ہو اور اگرچہ کفار کڑھتے رہیں۔} ۴… ’’النبی اولیٰ بالمؤمنین من انفسہم‘‘ {نبی مؤمنین سے افضل واعلیٰ ہوتا ہے اور ان کا حاکم وسردار ہوتا ہے۔} ۵… ’’اولئک الذین انعم اﷲ علیہم من النبیین من ذریۃ اٰدم وممن حملنا مع نوح ومن ذریۃ ابرہیم واسرائیل وممن ہدینا واجتبینا (مریم)‘‘ {یہ پیغمبر وہ لوگ ہیں جن پر اﷲتعالیٰ نے فضل کیا آدم کی اولاد میں سے اور ان لوگوں کی