احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
قطعی طور پر وحی رسالت منقطع ہوئی اور جناب رسول اﷲﷺ کے بعد کوئی نیا نبی ورسول ہرگز نہیں آئے گا۔ ان کے بعد ہر ایک مدعی نبوت کاذب اور کافر ہے۔ ۲… جبکہ مرزاقادیانی نبی اﷲ نہیں۔ نہ ان کا کلمہ، نہ درود، نہ اذان، نہ شریعت، نہ احکام، نہ وحی نہ ان کے انکار سے کوئی کافر ہوسکتا ہے۔ بلکہ پکا مسلمان رہتا ہے۔ نہ ان کا ماننا کوئی جزو رکن دنیائے اسلام ہے، نہ ہی غیر مسلم کو مسلمان بناتے وقت ان کا کوئی کلمہ پڑھا جاتا ہے۔ بلکہ کلمۂ توحید ’’لا الہ الا اﷲ محمد رسول اﷲ‘‘ سکھایا جاتا ہے۔ اسلام مکمل، شریعت محمدیہ مکمل، قرآن شریف مکمل،نبی مکرم اکمل وافضل، ائمۃ الطاہرین کے فرمان مکمل، آثار صحابہ عظام مکمل تو ان سب کو چھوڑ کر خواہ مخواہ مرزاقادیانی کے دور از قیاس مخالف کتاب اﷲ وسنت، الہامات وتحریرات کو مان کر اپنا اسلام کیوں ضائع کریں اور اپنا روپیہ چندوں میں کیوں خراب کریں۔ ۳… اگر فرض کرلیا جائے کہ نبوت کا دروازہ بند نہیں ہوا اور امت محمدیہ کے واسطے کھڑکی کھلی ہوئی ہے اور امتی لوگ اس کھڑکی کی مشین سے بنی ڈھلکر نکلتے رہیںگے تو کیا وجہ ہے کہ تیرہ سو سال میں پہلے ایک بھی ایسا مکمل باکمال شخص پیدا نہیں ہوا جو اس کھڑکی سے نبی بن کر نکلتا۔ کیا اہل بیت کرام وصحابہ عظام وجناب علی علیہ السلام جو استاد مرزاقادیانی ہیں۔ سب کے سب اس فیضان نبوت سے محروم گئے۔ جنہوں نے تمام عمر اپنی جاں نثاری رسول مقبولﷺ میں فدا کر دی۔ کفارکے ساتھ جہاد کئے اور ہمیشہ حضور انور ﷺ کے فیضان صحبت سے فیضیاب ہوتے رہے اور وحی رسالتﷺ کو دیکھاگئے اور کامل مطیع وتابعدار ہوکر اس دنیا سے رحلت فرماگئے۔ جن پر صلوٰت ورحمت الٰہی برستی رہی۔ وہ تو نبی ورسول نہ بن سکے اور اس مدرسہ نبوت میں سے سب فیل ہوگئے۔ مگر چودھویں صدی میں مرزاقادیانی اس فرضی کھڑکی کو جھونگ کر سند نبوت کی آئی۔ حالانکہ آپ نے جناب سرور عالمﷺ کے دیدار فیض آثار تو کجا روضۂ مطہرہ کی زیارت بھی حاصل نہیں کی اور نہ ہی آپ کو حج بیت اﷲ شریف نصیب ہوئے۔ ۴… اگر یہ مان لیا جائے کہ سنت اﷲ اور فطرۃ الٰہی کے موافق گذشتہ امتوں میں نبی ورسول ہر بستی ہیں۔ اپنی قوم میں اتار رہا ہے۔ اب بھی آنا چاہئے تو آپ صاحبان کو بتلانا پڑے گا کہ گذشتہ تیرہ سو سال میں امت محمدیہﷺ میں کہاں کہاں اور کتنے نبی ورسول آئے۔ ان کا کیا نام ہے اور کس کس قوم میں مبعوث ہوئے۔ اگرمرزاقادیانی کو نبی اﷲ مانتے ہو تو پادری ڈوئی صاحب مدعی نبوت امریکہ کو کیوں جھٹلاتے ہو اور بہاء اﷲ بابی ایرانی سے کیوں شرماتے ہو۔ ۵… دراصل اسلام کی بنیاد توحید باری تعالیٰ اور ختم نبوت پر منحصر ہے کہ تمام