احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
محمودی مرزائیوں کے واسطے خاص تازیانہ ہے کہ خداتعالیٰ نے جناب سرور عالمﷺ کو نذیر وبشیر کل دنیا فرمایا ہے۔ ۷… ’’وما ارسلناک الا رحمۃ اللعالمین‘‘ {اور نہیں بھیجا تجھ کو مگر رحمت دونوں جہاں کی۔} ف… ہم کو کیا ضرورت ہے کہ دنیا وآخرت کی رحمت کو چھوڑ کر زحمت خریدیں۔ طاعون، جنگ وجدل، اسلام میں نفاق وفرقہ بندی، قحط سالی، شوروشر، بغاوت الحادوبیدینی، اسلامی خلافت کا مٹ جانا۔ فتنۂ مرزائیت کا نتیجہ ہے۔ ۸… ’’قل ان کنتم تحبون اﷲ فاتبعونی یحببکم اﷲ ویغفرلکم ذنوبکم۰ واﷲ غفور رحیم۰ قل اطیعو اﷲ والرسول فان تولوا فان اﷲ لا یحب الکٰفرین (آل عمران)‘‘ {اے پیغمبر کہہ دے اگر تم کو اﷲ کی محبت ہے تو میری راہ پر چلو۔ اﷲ بھی تم سے محبت رکھے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا اور اﷲ بخشنے والا مہربان ہے۔ (اے پیغمبر) کہہ دے اﷲ اور رسول کا کہا مانو اگر وہ نہ سنیں تو اﷲ کافروں سے محبت نہیں رکھتا۔ اس آیت شریف سے خاص اطاعت وفرمانبرداری جناب سرور عالمﷺ کی فرض ہوئی اور قیامت تک کسی اور شخص کی اطاعت جائز نہیں اور جو رسول اﷲﷺ کی اطاعت اور فرمان کو چھوڑ کر جھوٹے اور کاذب نبی ومہدی کے پیرو ہوئے ہیں۔ اس نص جلی کے حکم سے کافر ہیں۔} ۹… ’’والذین اٰمنوا وعملوا الصالحت واٰمنو بما نزل علی محمد وھو الحق من ربہم کفر عنہم سیاتہم واصلح بالہم (سورۃ محمد)‘‘ {اور جو لوگ ایمان لاوے اور انہوں نے نیک عمل بھی کئے اور قرآن جو محمدؐ پر نازل ہوا ہے۔ اس پر بھی ایمان لائے اور وہ برحق ہے اور ان کے پروردگار ہی کی طرف سے نازل ہوا ہے۔ خدا نے ان کے گناہ ان پر سے اتاردینے اور ان کی دینی ودنیوی حالت بھی درست کر دی۔} اب قرآن شریف کی موجودگی میں الہامات مرزا کی کیا ضرورت ہے۔ ایمان قادیانی خود خدا، خدا کا بیٹا، خدا کا ہم سر، تثلیث کا قائل بنا، انبیاء ومرسلین کے مراتب مدارج کا کچھ خیال نہ رکھا۔ ان کا ختم نبوت کرنا، معجزات عیسوی وحیات مسیح سے صاف منکر ہو گئے۔ خاندان نبوت کو گالیاں سنائیں اور قرآن شریف کی بے ادبی کی اور خود نبوت کا دعویٰ کرنا ان آیات قرآنی کو جو شان رسول مقبولﷺ میں نازل ہوئی تھیں۔ وہ اپنی ذات کی طرف