احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
اولاد میں سے جن کو ہم نے نوح کے ساتھ (کشتی میں) چڑھالیا تھا اور ابراہیم اور یعقوب کی اولاد میں سے اور یہ لوگوں میں سے ہیں جن کو ہم نے ہدایت کی سچی راہ بتلائی اور ان کو ساری خلقت میں سے چن لیا۔} ۶… ’’ولقد سبقت کلمتنا لعبادنا المرسلین انہم لہم المنصورون وان جندنا لہم الغلبون (الصفت)‘‘ {اور ہم تو پہلے ہی پیغمبروں کے باب میں فرماچکے ہیں کہ آخر ایک روز ضرور ان کو ہماری مدد پہنچے گی اور ضرور ہمارا ہی لشکر غالب ہوگا۔} ۷… ’’ولقد ارسلنا من قبلک رسلاً الیٰ قومہم فجاؤہم باالبینٰت فانتقمنا من الذین اجرمو اوکان حقاً علینا نصر المؤمنین (الروم)‘‘ {اور اے پیغمبر ہم تجھ سے پہلے کئی پیغمبر، ان کی قوم کی طرف بھیج چکے ہیں۔ وہ نشانیاں (معجزے لے کر آئے مگر انہوں نے نہ مانا) آخر گنہگاروں سے ہم نے بدلہ لیا اور ایمان والوں کی مدد ہم کو ضرور تھی۔} ۸… ’’اذا جاء نصر اﷲ والفتح ورائت الناس یدخلون فی دین اﷲ افواجا‘‘ {جب اﷲ تعالیٰ کی نصرت اور فتح آوے گی تو لوگوں کو دین الٰہی میں فوج درفوج ہوکر داخل دیکھے گا۔} ۹… ’’ماضل صاحبکم وما غوی وما ینطق عن الہوی ان ہوالا وحی یوحیٰ (النجم)‘‘ {تمہارا ساتھی یعنی پیغمبر نہ تو بہکا ہے نہ بھٹکا اور نہ اپنے دل کی خواہش سے وہ کوئی بات کرتا ہے۔ اس کی جو بات ہے وہ وحی ہے جو اس پر بھیجی جاتی ہے۔} ۱۰… ’’وما صاحبکم بمجنون ولقد راہ بالافق المبین وما ہو علی الغیب بضنین (التکویر)‘‘ {اور اے مکہ والو تمہارا ساتھی محمد دیوانہ نہیں اور اس نے اس فرشتے کو آسمان کے صاف کھلے ہوئے کنارے میں دیکھا اور وہ جو باتیں غیب کی اس کو معلوم ہوتی ہیں اور بتلاتا ہے۔ ان کے بیان کر دینے میں بخیل نہیں۔} نصرت قادیانی جناب مرزاقادیانی نے جس مشن کا بیڑا اٹھایا تھا۔ وہ پورا نہ ہوا۔ نہ اسلام کا بول بالا ہوا۔ نہ ہی پنجاب سے کفروشرک مٹا۔ وہی صلیبی جھنڈے لہرا رہے ہیں اور عیسائیت کا دن بدن غلبہ ہورہا ہے۔ وہی کالی دیوی کی جے پکاری جاتی ہے۔ بت پرستی، پیر پرستی، گور پرستی، قوالی، ناچ،