احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
کیونکہ وہ تلواروں کے سامنے سے ننگی تلوار سے اور کھینچی ہوئی کمان سے اور جنگ کی شدت سے بھاگے ہیں۔ کیونکہ خداوند نے مجھ کو یوں فرمایا۔ ہنوز ایک برس ہاں مزدور کے سے ایک ٹھیک برس میں قیدار کی ساری حشمت جاتی رہے گی اور تیراندازوں کے جو باقی رہے قیدار کے بہادر لوگ گھٹ جائیںگے کہ خداوند اسرائیل کے خدانے یوں فرمایا۔ (پرانا عہد نامہ کتاب بعباہ نبی کے باب۲۱ آیات۱۳تا۱۷ ص۱۰۹۵) نوٹ تفسیری: یہ بشارت والہامی کلام جنگ بدر میں پوری ہوئی۔ ابوجہل قیداری کی حشمت جاتی رہی اور اس کے ساتھی عرب بھاگ نکلے۔ ’’دوان‘‘ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پوتے، لقمان کے بیٹے اور سباء کے بھائی کا نام ہے۔ (پیدائش باب۲۵) ’’دوان‘‘ کی اولاد ملک یمن میں آباد ہوئی۔ جن سے اوس وخروج کے قبائل ہیں۔ قیدار، حضرت اسماعیل کے بارہ بیٹے تھے۔ ان میں یہ آپ کے ولی عہد ہوئے۔ لفظ قیدار کے معنی صاحب الابل ہیں۔ اونٹ والے یہ ملک حجاز میں آباد ہوئے۔ یہ تمام قریش کے قبائل کے مواریث اعلیٰ تھے۔ حضرت اسماعیل علیہ السلام تیرانداز تھے۔ (پیدائش باب۲۱ آیت۱۴) صحیح بخاری کے باب ’’قول اﷲ عزوجل واذ کرفی الکتب اسمعیل‘‘ میں ہے کہ جناب رسالت مآبﷺ نے فرمایا: ’’ارمو بنی اسمعیل فان اباکم کان رامیا‘‘ اے بنی اسماعیل تیراندازی کرو۔ کیونکہ تمہارا باپ تیرانداز تھا۔ بشارت دہم… وہ نبیؐ یوحنا کی انجیل باب اوّل آیت۱۹ اور یوحنا کی گواہی یہ ہے کہ جب یہودیوں نے یروشلم سے کاہن اور لیوی یہ پوچھنے کو اس کے پاس بھیجی کہ تو کون ہے تو اس نے اقرار کیا اور انکار نہ کیا۔ بلکہ اقرار کیا کہ میں تومسیح نہیں ہوں۔ انہوں نے اس سے پوچھا پھر کون ہے۔ کیا تو ایلیا ہے۔ اس نے کہا میں نہیں ہوں۔ کیا تو وہ نبی (آخر الزمان) ہے۔ اس نے جواب دیا کہ نہیں۔ پس انہوں نے اس سے کہا پھر تو ہے کون تاکہ ہم اپنے بھیجنے والوں کو جواب دیں۔ تو اپنے حق میں کیا کہتا ہے۔ اس نے کہا میں جیسا یشعباہ نبی نے کہا ہے بیابان میں ایک پکارنے والے کی آواز ہوں کہ تم خداوند کی راہ کو سیدھا کرو۔ یہ فریسیوں کی طرف سے بھیجے گئے تھے۔ انہوں نے اس سے یہ سوال کیا کہ اگر تو نہ مسیح ہے نہ ایلیا نہ وہ نبی تو پھر بپتسمہ کیوں دیتا ہے۔ (انجیل یوحنا ص۱۷۲) بشارت یازدہم …فارقلیط میں نے یہ باتیں تمہارے ساتھ رہ کر تم سے کہیں۔لیکن مددگار وکیل، شفیع (پیری کلیوطاس، فارقلیط، احمد) جسے باپ میرے نام سے بھیجے گا۔ وہی تمہیں سب باتیں سکھلائے گا۔