احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
باقی رہی مرزائی سیکرٹری کی تاویل کہ غلام احمد میں غلام کا لفظ خاندانوں کے ناموں میں مشترک ہے۔ اس لئے علم کے طور پر احمد ہی استعمال ہوتا تھا تو یہ لغو ہے۔ کیونکہ مرزاقادیانی اپنی تصانیف میں غلام احمد لکھتے ہیں اور مذکورہ درخواستوں میں بھی غلام احمد ہی لکھا ہے۔ علم ان کا غلام احمد ہے نہ کہ احمد۔ باقی رہا یہ کہ مرزاقادیانی کو الہام میں احمد سے خطاب کیا گیا ہے تو ان کے الہامات کا پردہ کیا محمدی بیگم نے نہیں چاک کردیا۔ علاوہ ازیں مرزاقادیانی تو اپنے آپ کو کرشن بھی کہتے ہیں۔ (تتمہ حقیقت الوحی ص۸۵، خزائن ج۲۲ ص۵۲۱) کہاں تک ان کی بوالعجبیاں بیان کرتے رہیں گے۔ اور مرزائی سیکرٹری نے یہ بات بھی عجیب لکھی ہے کہ خواجہ میر درد پر بھی قرآن کی بعض آیتوں کا نزول ہوا ہے۔ سو یہ قادیانی شریعت کے مطابق ہوگا۔ کیا اس کا کوئی قطعی ثبوت موجود ہے؟ کہ ان پر آیات قرآنی کا نزول ہوا۔ کیا مرزائی سیکرٹری وحی قرآنی کے نزول کا مطلب بھی سمجھتا ہے؟ مسئلہ ختم نبوت اور مرزاقادیانی قادیانی فرقہ ختم نبوت کے بنیادی عقیدہ کا منکر ہونے کی وجہ سے تمام امت مسلمہ کے نزدیک کافر ہے۔ لیکن اس موضوع پر مرزائی لوگ تحریر وتقریر میں اس قدر دجل وتلبیس سے کام لیتے ہیں کہ خدا کی پناہ۔ ختم نبوت کا مفہوم مرزائی فرقہ اپنے دعویٰ میں تو یہی کہتے ہیں کہ ہم خاتم النبیین کے قائل ہیں۔ لیکن اس سے جو ان کی مراد ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ آنحضرتﷺ کے بعد نبی آسکتے ہیں اور مرزاغلام احمد قادیانی بھی نبی ہیں۔ چنانچہ مرزائی سیکرٹری نے خود مرزاقادیانی کی عبارت (اظہار الحق ص۱۹) میں لکھ دی ہے کہ: ’’اﷲ جل شانہ نے آنحضرتﷺ کو صاحب خاتم بنایا۔ یعنی آپ کو افاضہ کمال کے لئے مہر دی جو کسی اور نبی کو ہرگز نہیں دی گئی۔ اس وجہ سے آپ کا نام خاتم النبیین ٹھہرا۔ یعنی آپ کی پیروی کمالات نبوت بخشتی ہے اور آپ کی توجہ روحانی نبی تراش ہے اور یہ قوت قدسیہ کسی اور نبی کو نہیں ملی۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۹۷ حاشیہ، خزائن ج۲۲ ص۲۰۰) الجواب الف… ہم پوچھتے ہیں کہ خاتم النبیین کا معنی نبی تراش کیا مرزاقادیانی سے پہلے بھی کسی مفسر، محدث نے سمجھا ہے؟