احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
مرزاقادیانی مالیخولیائی نبی تھے چونکہ مرزاقادیانی دعویٰ نبوت کے علاوہ کبھی فرشتہ، کبھی خدا، کبھی ابن اﷲ، کبھی مہدی، کبھی ذوالقرنین، کبھی کرشن، کبھی موسیٰ، کبھی عیسیٰ بنے۔ اس لئے آپ مالیخولیائی نبی تھے۔ مثلاً: ۱… میں مہدی مسعود ہوں اور بعض نبیوں سے افضل ہوں۔ (اشتہار معیار الاخیار ص۱۱، مجموعہ اشتہارات ج۳ ص۲۷۸) ۲… مجھے منجملہ اور الہاموں کے اپنی نسبت ایک یہ بھی الہام ہوا تھا کہ ہے کرشن ردر گوپال تیری مہما گیتا میں لکھی گئی۔ (لیکچر سیالکوٹ ص۳۴، خزائن ج۲۰ ص۲۲۹) ۳… منم مسیح زمان ومنم کلیم خدا منم محمد واحمد کہ مجتبیٰ باشد (تریاق القلوب ص۳، خزائن ج۱۵ ص۱۳۴) ۴… میں کبھی آدم کبھی موسیٰ کبھی یعقوب ہوں نیز ابراہیم ہوں نسلیں ہیں میری بے شمار (درثمین ص۱۰۰) ۵… دنیا میں کوئی نبی نہیں آیا جس کا نام مجھے نہیں دیاگیا۔ سو جیسا کہ براہین احمدیہ میں خدا نے فرمایا ہے میں آدم ہوں، میں نوح ہوں، میں ابراہیم ہوں، میں اسحاق ہوں، میں یعقوب ہوں، میں اسماعیل ہوں، میں موسیٰ ہوں، میں عیسیٰ بن مریم ہوں، میں محمد ہوں۔ (تتمہ حقیقت الوحی ص۸۵، خزائن ج۲۲ ص۵۲۱) ۶… اس امت کے لئے ذوالقرنین میں ہوں اور قرآن شریف میں مثالی طور پر میری نسبت پیش گوئی موجود ہے۔ (براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۹۰، خزائن ج۲۱ ص۱۱۸) ۷… ’’اسمع ولدی‘‘ میرے بیٹے سن۔ (البشریٰ ج اوّل ص۴۹) ۸… میں خود خدا ہوں اور یقین کیا کہ وہی ہوں۔ (کتاب البریہ ص۸۵، خزائن ج۱۳ ص۱۰۳) مرزائیوں کی بعض تحریروں کا جواب چور کی داڑھی میں تنکا