احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
یہ کہہ کر جی کو خوش کر لو منافق بڑھ نہیں سکتے یہ فتنہ اب قیامت بن نہیں سکتا بہ آسانی سنا ہے قادیاں میں جو خدا کے نیک بندے ہیں خلیفہ کے غضب سے ان کو مشکل ہے اماں پانی یہ حالت ہے اسی دارالاماں میں حرف حق کہہ کر نہ دانہ عبدرحمن کو نہ فخر الدین کو پانی ہوئی ہیں جمع بائیکاٹ کی کوشش کے مرکز پر خلیفہ کی نظر میں طاقتیں جتنی تھیں روحانی کوئی مصری سے پوچھے کیوں کہا حق اس زمانے میں چرا کارے کند عاقل کہ باز آئد پشمانی ڈاکٹر احسان علی اور محمد اسماعیل رکن ریفارم لیگ کے مقدمہ کا دلچسپ فیصلہ نوٹ: قادیان میں جو جدید انقلاب منشی فخر الدین ملتانی اور جناب شیخ عبدالرحمن صاحب مصری کی صورت میں رونما ہوا ہے۔ اس کی ابتداء احسان علی اور اس کے بھائیوں سے متعلق ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ احسان علی کے متعلق عدالت کے فیصلہ کو ذیل میں درج کیا جائے۔ تاکہ دنیا کو معلوم ہو جائے کہ منشی فخرالدین اور جناب شیخ عبدالرحمن مصری اور ان کے مخالفین کو جن کی پشت پناہ جماعت احمدیہ بنی ہوئی ہے، میں کس قدر فرق ہے۔ احسان علی بنام محمد اسماعیل زیردفعہ نمبر۵۰۰ ہتک عزت، احسان علی خان کابلی جو کہ قادیان میں ایک ڈاکٹر (معالج) ہے۔ اس نے ایک شکایت زیر دفعہ نمبر۵۰۰ محمد اسماعیل کے نام کی ہے جو کہ اسی جگہ (یعنی قادیان) میں ڈاکٹر ہے۔ فریقین جماعت احمدیہ کے افراد ہیں۔ ملزم اسماعیل کے خلاف یہ الزام تھا کہ اس نے پولیس حکام گورنمنٹ کے ساتھ سازباز کررکھی تھی۔ جو کہ مذہبی اور اخلاقی طور پر ناواجب تھی۔ اس وجہ سے جماعت احمدیہ کو نقصان پہنچا تھا۔ فرزند علی ناظر امور عامہ قادیان نے اس مقدمہ کی دیکھ بھال کی۔ اس نے متعدد گواہوں کے بیانات بھی سنے۔ ناظر صاحب نے ملزم محمد اسماعیل کو بھی بیان دینے کے لئے کہا۔ ملزم نے ایک تحریری بیان دیا۔ یہ بیان تقریباً تمام ان گواہوں کے متعلق ہے۔ جنہوں نے ملزم کے خلاف شہادتیں دی تھیں۔ اس بیان کا ایک حصہ احسان علی کو بطور گواہ ذکر کرتا ہے اور موجودہ مقدمہ صرف بیان کے اس حصہ کے متعلق ہے۔ ملزم نے بیان کیا کہ احسان علی ایک جھوٹا دھوکہ باز اور باتونی شخص ہے اور تمام باتوں میں ریاکاری سے مدد لیتا ہے اور پھر یہ کہا ہے کہ احسان علی کی اخلاقی حالت سخت خراب ہے اور اپنی پوزیشن سے ناجائز فائدہ اٹھاتا ہے۔ اس طرح وہ ان عورتوں کو جو ہسپتال میں علاج کرانے آتی ہیں۔ عصمت دری کرتا ہے۔ اس ضمن میں مسمات سلمیٰ کا خاص ذکر ہے۔ اس طرح اسے ناظر اعلیٰ