احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
کہ آنحضرتﷺ نے خطبہ سنایا تو بڑا خطبہ آپ کا دجال سے متعلق تھا۔ آپ نے دجال کا حال ہم سے بیان کیا اور ہم کو ڈرایا۔ فرمایا اس سے تو کوئی فتنہ جب سے اﷲتعالیٰ نے آدم علیہ السلام کی اولاد کو پیدا کیا۔ زمین میں دجال کے فتنے سے بڑھ کر نہیں ہوا اور اﷲ جل جلالہ نے کوئی نبی ایسا نہیں بھیجا جس نے اپنی امت کو دجال سے نہ ڈرایا ہو اور میں تمام انبیاء کے آخر میں ہوں اور تم سب امتوں کے آخر میں ہو۔} ۱۲… آنحضرتﷺ نے فرمایا قیامت سے پہلے دجال اور دجال سے پہلے تیس یا زیادہ جھوٹے کذاب ہوںگے۔ وہ ہمارے طریق کے برخلاف چلیںگے۔ دین وسنت کو مٹائیںگے۔ (کنزالعمال ج۷ ص۱۷۱) نتیجہ: ان دلائل سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ خاتم النبیین سے مراد یہ ہے کہ جناب سرور عالمﷺ سب انبیاء سے آخری نبی ہیں اور آپ کے بعد کسی کو نبوت نہ ملے گی۔ خواہ تشریعی ہو۔ خواہ غیر تشریعی اور جو دعویٰ نبوت کرے گا وہ جھوٹا کذاب دجال ہوکر مرے گا۔ پس جب جناب سردار دوجہاںﷺ نے خود فیصلہ حقانی فرمادیا تو آپ اس میں چون وچرا کرنی اور بے جاتاویل کرنی سراسر بطالب وجہالت وضلالت ہے۔ معانی خاتم تمام تفاسیر اہل سنت میں خاتم النبیین کے معنی تمام نبیوں کے ختم کرنے والا آخر آنے والا ہے۔ (تفسیر ابن جریر الطبری ج۲۲ ص۱۱، تفسیر درمنثور ج۵ ص۲۰۴، لسان ایوب ج۱۵ ص۵۵، تفسیر کشاف ج۲ ص۲۱۵ مدارک ج۳ ص۴۷۰، جامع البیان ص۳۶۴، ارشاد الساری شرح صحیح بخاری ج۶ ص۱، لمعات ج۴ ص۳۱۴، اخبار اہل حدیث ج۱۹ نمبر۲۴ مورخہ ۱۳؍شعبان ۱۳۴۰ھ) ب… اگر مہر کے معنی لئے جائیں تو ہمیشہ خطوط، اسٹامپ اور پارسلوں پر مہر (سیل) بند کرنے کے واسطے لگائی جاتی ہے۔ اگر خاتم کے معنی نگینہ یا تصدیق کے لئے جائیں تو قرآن شریف کی ان آیات شریف کے کیا معنی ہوںگے۔ الف… ’’ختم اﷲ علیٰ قلوبہم وعلیٰ سمعہم‘‘ ب… ’’الیوم نختم علیٰ افواہہم (یٰسین)‘‘ ج… ’’وختم اﷲ علیٰ قلوبکم من الہ غیر اﷲ یاتیکم (انعام)‘‘ د… ’’وختم علیٰ سمعہ وقلبہ‘‘ ہ… ’’فان یشاء اﷲ یختم علی قلبک‘‘