احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
کمالات اسلام۔ (۲۷)کتاب البریہ۔ (۲۸)نجم الہدیٰ۔ (۲۹)انجام آتھم۔ (۳۰)حقیقت النبوت۔ (۳۱)ایک غلطی کا ازالہ۔ (۳۲)اشتہار انعامی پانسو۔ (۳۳)براہین احمدیہ۔ (۳۴)نسیم دعوت۔ (۳۵)اخبار الحکم۔ (۳۶)تبلیغ رسالت۔ (۳۷)اشتہار لنگر خانہ۔ (۳۸)راز حقیقت۔ (۳۹)مکتوبات احمدی۔ (۴۰)تحفہ گولڑیہ، کشتی نوح۔ (۴۱)حمامۃ البشریٰ۔ (۴۲)تریاق القلوب۔ (۴۳)نصرۃ الحق۔ (۴۴)اتمام الحجۃ۔ (۴۵)لیکچر سیالکوٹ۔ (۴۶)تذکرۃ الشہادتین۔ (۴۷)وید اور قرآن کا مقابلہ۔ (۴۸)توضیح المرام۔ (۴۹)پیام صلح۔ (۵۰)کرامات الصادقین۔ (۵۱)چشمہ معرفت۔ (۵۲)خطبہ الہامیہ۔ (۵۳)اشتہار معیار الاخیار۔ (۵۴)الخطاب الملیح فی تحقیق المہدی والمسیح۔ شکریہ مولانا ثناء اﷲ صاحب بابو حبیب اﷲ کلرک۔ مولانا عبدالرحمن صاحب، مولانا نیک محمد صاحب کا میں بدل مشکور ہوں۔ جنہوں نے اس رسالہ کی تیاری میں میری امداد فرمائی۔ مرزاقادیانی کن کن امراض میں مبتلا تھے مرزاقادیانی مالیخولیا مراق میں مبتلا ہونے کے علاوہ دائم المریض اور بہت سی روی اور خطرناک امراض میں مبتلا تھا۔ جن کی مختصر فہرست حسب ذیل ہے۔ (۱)درد سر۔ (۲)دوران سر۔ (۳)کمی خواب۔ (۴)تشنج اعصاب۔ (۵)ضعف دماغ۔ (۶)ضعف حافظہ۔ (۷)ضعف اعصاب۔ (۸)تشنج قلب۔ (۹)سوء ہضم۔ (۱۰)اسہال۔ (۱۱)ذیابیطس۔ (۱۲)ہیسٹریا۔ (۱۳)مالیخولیا مراقی۔ نسیان۔ اس وقت ہمیں آپ کی دیگر امراض سے کوئی بحث نہیں۔ ہمیں تو آپ کے دماغ میں مالیخولیا اور اس کی وجہ سے بعض عوارضات ثابت کرنا مقصود ہے۔ اس لئے ہم مرزاقادیانی کی دوسری امراض کو چھوڑتے ہوئے اپنی تمام تر تحقیق اسی مرض کی تشخیص میں صرف کرتے ہیں اور زبردست شہادتوں کی بناء پر ثابت کرتے ہیں کہ آپ روز روشن کی طرح مرض مالیخولیا میں مبتلا تھے۔ شہادت نمبر۱ خود مرزاقادیانی اپنے مجموعہ امراض ہونے کا اقرار کرتے ہیں۔ میں ایک دائم المریض آدمی ہوں۔ ’’ہمیشہ سردرد، دوران سر، کمی خواب، تشنج، دل کی بیماری دورے کے ساتھ آتی ہے اور