احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
۲۰… ’’جناب رسول خداﷺ کے الہام اور وحی غلط نکلے۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۶۸۸،۶۸۹، خزائن ج۳ ص۴۷۱) سوئم… توہین عیسوی ۲۱… ’’حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے تمام معجزے شعبدہ بازی کے طور تھے۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۱۵۲ ملخص، خزائن ج۳ ص۲۵۴) ۲۲… ’’مگر یہ یاد رکھنا چاہئے کہ یہ عمل ایسا قدر کے لائق نہیں۔ جیسا کہ عوام الناس اس کو خیال کرتے ہیں۔ اگر یہ عاجز اس عمل کومکروہ اور قابل نفرت نہ سمجھتا تو خداتعالیٰ کے فضل وتوفیق سے امید رکھتا تھا کہ ان عجوبہ نمائیوں میں حضرت ابن مریم سے کم نہ رہتا۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۱۵۷ حاشیہ، خزائن ج۳ ص۲۵۷) ۲۳… جس قدر مسیح کی پیشین گوئیاں غلط نکلیں اس قدر صحیح نہ نکلیں۔ (ازالہ اوہام ص۷، خزائن ج۳ ص۱۰۶) ۲۴… اتنی مدت گذرنے پر پیرفرتوت ہوگئے ہوںگے۔ (ازالہ اوہام ص۵، خزائن ج۳ ص۱۲۷) ۲۵… اگر تو یہ کذب ہے تو یسوع سے زیادہ دنیا میں کوئی کذاب نہیں گذرا۔ (رسالہ فتح مسیح ص۱۹) ۲۶… کیا یسوع کی بزرگ دادیوں نانیوں نے متعہ کیا تھا۔ یا صریح زنا کاری تھی۔ (فتح مسیح نمبر۲ ص۵۱) ۲۷… آپ کا خاندان نہایت پاک اور مطہر ہے۔ تین دادیاں اور نانیاں آپ کی زنا کار اور کسبی عورتیں تھیں۔ جن کے خون سے آپ کا وجود ظہور پذیر ہوا۔ (انجام آتھم ص۷ حاشیہ، خزائن ج۱۱ ص۲۹۱) ۲۸… پس ہم ایسے ناپاک خیال اور متکبر اور راست بازوں کے دشمن کو ایک بھلا مانس آدمی بھی قرار نہیں دے سکتے۔ چہ جائیکہ اس کو نبی قرار دیں۔ (ضمیمہ انجام آتھم ص۹ حاشیہ، خزائن ج۱۱ ص۲۹۳) ۲۹… اس رسول کے ادنیٰ خادم مسیح ابن مریم سے بڑھ کر ہیں۔ (حقیقت الوحی ص۱۵۰ ملخص، خزائن ج۲۲ ص۱۵۴)