احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
۱۲… مجلس کے تمام صیغوں اور شعبوں کی نگرانی اور مجلس کے متعلق خط وکتابت اور رقوم کی وصولی اور خرچ بمشورہ صدر مجلس ناظم اعلیٰ اور نائب ناظم کے ذمہ ہوگی۔ ۱۳… ناظم اور نائب ناظم علی الترتیب مبلغدس روپے اور پانچ روپے بلا منظوری صرف کر کے بعد میں منظوری لے سکتے ہیں اور اس سے زائد رقم بیس روپے تک صدر اپنے اختیار سے منظوری دے سکتا ہے۔ لیکن اس سے زائد رقم کی منظوری کے لئے پانچ اراکین کی منظوری ضروری ہوگی۔ ۱۴… ناظم یا نائب ناظم انجمن صرف شدہ رقم کا حساب ہفتہ کے اندر امین کے سپرد کریںگے۔ ۱۵… شرح عطیہ علماء حسب ذیل ہوگی۔ تیس روپیہ کی آمد پر کم ازکم ۴آنہ پچاس تک کم از کم ۸آنہ۔ اس سے زائد پر کم از کم ایک روپیہ دیگر اہل اسلام کا عطیہ کم از کم ۴آنہ ہوگا۔ اس سے زائد جو مناسب خیال فرمائیں۔ ۱۶… مجلس میں درخواست آنے پر بیرونجات میں مبلغ اور مناظر واعظ بھیجے جائیںگے۔ لیکن جب تک مجلس کے پاس کافی سرمایہ نہ ہوگا۔ اس وقت تک ان حضرات کا سفر خرچ بلانے والوں کے ذمہ ہوگا جوکہ بہرصورت پیشگی داخل کرنا ہوگا۔ حضرت شاہ صاحب کا گرامی نامہ معزز ومحترم اراکین انجمن مستشار العلماء دامت معالیکم وعمت فیوضکم السلام علیکم ورحمتہ اﷲ وبرکاتہ، گرامی نامہ مع ایک کاپی مشتمل برمقاصد واغراض انجمن مستشار العلماء بعالی خدمت حضرت شاہ صاحب مدظلہ، صادر ہوا۔ حضرت مدظلہ دیوبند سے بوجہ علالت طبع وکثرت ورود وصدور مہمانان وغیرہ جواب تحریر نہ فرماسکے۔ اب حضرت مدظلہ، پانچ چھ یوم سے بجنور تشریف فرماہیں اور احقر کو جواب لکھنے کے لئے مامور فرمایا ہے۔ لہٰذا بہ تعمیل ارشاد جواب تحریر ہے۔ حضرت مدظلہ، بعد سلام مسنون ارشاد فرماتے ہیں کہ: ’’انجمن مستشار العلماء کی ضرورت اور اس کے اغراض ومقاصد کو پڑھا، جملہ مقاصد عالیہ سے مجھ کو مسرت ہوئی اور مجھ کو تمام مقاصد سے بہ کلی ہمدردی ہے کہ پیش نظر مقاصد وہمم کو آپ حضرات جامۂ عمل پہنانے کی بھی پوری پوری سعی فرمائیںگے۔ میں دعاء کرتا ہوں کہ حق تعالیٰ جل ذکرہ آپ حضرات کو کامیاب وبامراد